2025-07-27@00:27:57 GMT
تلاش کی گنتی: 10817

«چیز ساس»:

    اسلام آباد: حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت قائم پاور پلانٹس کے بقایاجات کو رواں مالی سال کے اختتام تک 423 ارب روپے تک محدودکر دیا ہے، جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں صرف 22 ارب روپے یا 5.5 فیصد اضافہ ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق سال 2025 کے اختتام تک پاکستانی حکومت کی جانب سے چینی بجلی گھروں کو مجموعی طور پر 5.1 کھرب روپے کی ادائیگیاں کی جا چکی ہیں، جو کہ کل واجب الادارقم کا 92.3 فیصد بنتی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اصل واجب الادا رقم 300 ارب روپے سے کم ہے جبکہ باقی رقم ادائیگیوں میں تاخیر پر لگنے والے سودکی مد میں ہے، حکومت...
    پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کے سرکاری دورے کے دوران اعلیٰ چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ ان کا یہ دورہ پاک چین تعلقات کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان گہرے سیاسی و عسکری تعلقات کا عکاس ہے، پاک فوج کے سربراہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے دارالحکومت بیجنگ میں چین کے نائب صدر ہان ژینگ اور وزیر خارجہ وانگ ژی سے علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملاقاتوں میں خطے اور عالمی سطح پر...
    ’’ کب سے چنگ چی کے انتظار میں کھڑی تھی، آ کے ہی نہیں دے رہی، پھر کسی نے بتایا کہ اماں انتظار تو فضول ہے، وہ تو بند ہو گئی۔‘‘ بزرگ خاتون پھولتے سانس کے دوران بولتی کنٹریکٹ کی بس میں چڑھتے بول رہی تھیں۔ ’’ارے کوئی تو اس کے لیے لکھے کہ یہ کیوں بند کیے ہیں، کتنی آسانی تھی اس سے، ہماری طرف تو کوئی بس ویگن بھی نہیں جاتی۔‘‘ دفتر میں کام کرنے والی خاتون کا گلہ۔ ’’اگر مجھے پتا ہوتا کہ یہ مسئلہ ہے تو میں گھر سے ہی نہ نکلتی۔‘‘ گھریلو خاتون کی شکایت۔ چنگچی رکشہ کراچی میں بھاگتا دوڑتا نظر آتا، تین پہیوں پر مشتمل رکشہ جو سات آٹھ سواریوں کو باآسانی بٹھا...
    فائل فوٹو  وفاقی حکومت نے چینی کے ایکسپورٹرز اور ڈیلرز کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔ کئی شوگر ملز مالکان اور چینی کے ڈیلرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے۔ذرائع وزارت پیداوار کے مطابق معاہدے کے باوجود چینی کی قیمت کم نہ ہونے پر وفاقی حکومت ناراض ہے۔پہلے مرحلے میں شوگر ڈیلرز کے نام ای سی ایل میں ڈالے جا رہے ہیں۔ جن ملز مالکان اور ڈیلرز نے پچھلے دسمبر میں چینی ایکسپورٹ کی ان سے باز پرس کی جائے گی، متعلقہ بیوروکریٹس سے بھی تفتیش ہوگی۔
    اپنے ایک بیان میں تُرک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ ایران بغیر کسی حملے کے کارروائی کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز استنبول میں 3 یورپی ممالک اور ایران کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ جس کے بارے میں ترکیہ کے وزیر خارجہ "هاکان فیدان" نے کہا کہ جب مجھے میرے ایرانی ہم منصب "سید عباس عراقچی" نے اطلاع دی کہ ہم نے یورپی ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کے لئے استنبول کا انتخاب کیا ہے تو میں نے اُن سے کہا کہ یہ آپ کا اپنا گھر ہے۔ آپ کسی بھی حالت میں جب چاہیں، استنبول یا کسی اور شہر میں جو کردار آپ چاہیں ہم ادا کریں گے۔ بس اپنے معاملات حل کریں۔ انہوں نے...
    چینی کے ایکسپورٹرز اور ڈیلرز کیخلاف تحقیقات شروع، کئی مل مالکان و ڈیلرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی حکومت نے چینی کے ایکسپورٹرزاورڈیلرزکیخلاف تحقیقات کاآغازکردیا اور کئی مل مالکان اورشوگرڈیلرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ذرائع وزارت پیداوار کے مطابق حکومتی معاہدے کے بعد بھی شوگر ملز مالکان اور ڈیلرز کی طرف سے چینی کی قیمتوں میں کمی ممکن نہیں ہوسکی جس پر وفاقی حکومت ناراض ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ متعدد شوگر ملز مالکان اور ڈیلرز کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں شوگر ڈیلرز کے نام ای سی ایل میں ڈالے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق...
    فائل فوٹو  آزاد کشمیر میں تیندوا آبادی میں گھس آیا اور 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تیندوا گھر کے صحن میں کھڑی 8  سال کی بچی کو اٹھا کر لےگیا، ورثاء کو تلاش کے تین گھنٹے بعد بچی جھاڑیوں سے مردہ حالت میں ملی۔
    پاکستان نے ترکیہ کو 0-3 سے شکست دے کرعالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ کے راونڈ آف 16 میں جگہ بنالی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں جاری چیمپئن شپ کے پول اے میں شامل قومی جونیئر ٹیم نے اپنے تیسرے لیگ میچ میں ترکیہ کو بھی 0-3 سے مات دے دی۔ تینوں میچز میں کوئی گیم ہارے بغیر فتوحات سمیٹنے والی پاکستان جونئیر ٹیم  6 پوائنٹس کے ساتھ  پول اے میں سر فہرست ہے۔ اس پول سے ارجنٹائن،  ازبکستان اور بیلجیم بھی اگلے راونڈ میں قدم رکھ دیا۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بیلجیم اور دوسرے میچ میں میزبان ازبکستان کو شکست دی تھی۔ پاکستان اپنا چوتھا لیگ میچ پیرکو پورٹ ریکو کے خلاف...
    چین کے صنعتی شہر باوڈنگ میں ایک ہی دن کے اندر تقریباً پورے سال کے برابر بارش ہونے کے بعد شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی. چینی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ضلع یی میں 448.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو شہر کے سالانہ اوسط 500 ملی میٹر کے قریب ہے۔ محکمہ موسمیات نے موجودہ بارش کو 2023 کے طاقتور طوفان کے برابر قرار دیا، جس میں بیجنگ میں 140 سالہ ریکارڈ توڑنے والی بارشیں ہوئی تھیں۔ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے اور شہر کے چار اضلاع میں فلیش فلڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔ خبردار کیا گیا ہے کہ ہفتے کی صبح تک شدید بارشیں لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر آفات کا باعث...
    عالمی جونیئر چیمپئن مصر کے محمد ذکریا ہم وطن ماروان اسل کو شکست دے کر اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ مصرہی کی امینہ عرفی نے اپنی ہم وطن نادیہ الہمامی کو مات دے کرمسلسل چوتھی مرتبہ عالمی ویمن جونیئر ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق  مصر کے شہرنیوقاہرہ میں منعقدہ عالمی انڈر 19 چیمپئن شپ میں میزبان کھلاڑیوں کے درمیان مینز اور ویمن کے فائنل یکطرفہ ثابت ہوئے۔ مینز ایونٹ میں 17 سالہ عالمی نمبر14 محمد ذکریا نے کسی دقت کے بغیر سیڈ 3 ماروان کو ہرادیا۔ ذکریا نے 5-11، 3-11 اور4-11 سے کامیابی حاصل کی۔ دوسری جانب 18 سالہ عالمی نمبر5امینہ عارفی نے بھی سیڈ3 نادین کے خلاف ویمن ایونٹ کے فائنل میں 7۔11، 5-11 اور 5-11 کی آسان فتح پائی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے شنگھائی میں جاری ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کانفرنس کے موقع پر چین کے ممتاز طبی و ٹیکنالوجی ماہرین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی تاکہ پاکستان اور چین کے درمیان مصنوعی ذہانت، اسمارٹ سٹی حل اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔وفد میں چنگ ڈونگ، جو آل چائنا فیڈریشن آف ریٹرنڈ اوورسیز چائنیز کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور شنگھائی زانگ جیانگ ہائی ٹیک سٹی میڈیکل انوویشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ ہیں، لیو یوئنگوئی، وائس پریزیڈنٹ شینلان ٹیکنالوجی (شنگھائی) کمپنی لمیٹڈ، پروفیسر ژاؤ شانٹنگ، جو جرمنی سے...
    ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے توانائی کے قابلِ تجدید اور صاف ذرائعوں کی تلاش اور استعمال دنیا بھر میں جاری ہے تاہم اب لگتا ہے کہ اس دوڑ میں چین امریکا پر بازی لے گیا ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق چین نے ایک سال کے دوران اتنے بڑے پیمانے پر ہوا اور شمسی توانائی نصب کی ہے جتنی اس وقت امریکا میں مجموعی طور پر نصب ہے۔ یہ انکشاف ‘گلوبل انرجی مانیٹر’ کی تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے، جس کے مطابق چین اس وقت 510 گیگاواٹ کی اضافی قابلِ تجدید توانائی تعمیر کر رہا ہے جو 1,400 گیگاواٹ کے موجودہ نظام میں شامل ہوگی۔ یہ امریکا کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ ہے۔ یہ بھی...
    ایرانی میڈیا کے مطابق پاک ایران وزرائے خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے، اس دوران عباس عراقچی نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر عالمی اداروں خصوصاً او آئی سی کو متحرک کرنا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاک ایران وزرائے خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے، اس دوران عباس عراقچی نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر عالمی اداروں خصوصاً او آئی سی کو متحرک کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے پر قبضے کی اسرائیلی پارلیمنٹ کی منظوری کی مذمت کرتے ہیں، اس کا مقصد فلسطینی شناخت کو مکمل...
    کراچی: چیئرمین پی سی بی و ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کی تصدیق کر رہا ہوں جو متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ باوقار ٹورنامنٹ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا جس میں ہم شاندار کرکٹ مقابلوں کے منتظر ہیں، ٹورنامنٹ کا تفصیلی شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 بھارت کی میزبانی میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان، یو اے ای، ہانگ کانگ اور عمان کی ٹیمیں...
    بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے مالدیپ کے صدر محمد معیزو کو  تہنیتی   پیغام بھیجا، جس میں مالدیپ کی آزادی کی 60ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی گئی۔ہفتہ کے روز شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں نشاندہی کی کہ چین اور مالدیپ روایتی دوست اور  ہمسایہ ممالک ہیں۔ 1972 میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے،چین اور مالدیپ کے درمیان تعلقات صحت مند اور مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، جس نے بڑے اور چھوٹے ممالک کے درمیان مساوات، باہمی احترام اور باہمی فائدے کی ایک مثال قائم کی ہے۔صدر شی نے کہا کہ  جنوری 2024 میں صدر معیزو  نے چین کا کامیاب سرکاری دورہ کیا، ہم دونوں نے خوشگوار اور دوستانہ...
    اقوام متحدہ:  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے  روس-یوکرین تنازعے پر ایک کھلا اجلاس منعقد کیا، جس میں اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گنگ شوانگ نے تمام فریقوں سے یوکرین بحران کے سیاسی حل کو فروغ دینے کے لیے مذاکرات کا رجحان برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ اس کے علاوہ، انھوں نے امریکی مندوب  کی چین پر بے بنیاد تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو سلامتی کونسل میں گزشتہ ہفتے کے دوران اپنے نامناسب رویے پر شرمندہ ہونا چاہیے۔ گنگ شوانگ نے کہا کہ چین روس اور یوکرین کے مابین حالیہ جنگی قیدیوں اور ہلاک شدہ فوجیوں کی لاشوں کے تبادلےسمیت انسانی مسائل پر مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ...
    بیجنگ : 2025 کی بین الاقوامی بنیادی سائنس کانفرنس میں شرکت کرنے والے ٹورنگ ایوارڈ یافتہ پروفیسر رابرٹ ٹارجن کمپیوٹر سائنس کے میدان میں ایک نامورشخصیت ہیں، جنہیں 2025 کے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ برائے بنیادی سائنس سے نوازا گیا۔ سی ایم جی کے لیے  ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین نہ صرف عالمی مصنوعی ذہانت کے شعبے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، بلکہ وہ بنیادی سائنس کے تمام شعبوں میں بھی اپنا اثرورسوخ بڑھا رہا ہے۔چین نے بنیادی سائنس کی ترقی کو طویل المدتی اسٹریٹجک ترجیح بنایا ہے جو کہ واقعی قابل تعریف ہے۔انھوں نےاپنی گفتگو میں مستقبل کے حوالے سے چین میں مزید ترقی کی امید کا اظہار کیا۔رابرٹ ٹارجن نے خیال ظاہر...
    بیجنگ : چینی  وزارت خارجہ کے ایشیائی محکمہ کے ڈائریکٹر لیو جن سونگ نے چین میں جاپانی سفارت خانے کے چیف منسٹر  اکیرا یوکوجی کو  ہنگامی طور پر  طلب کیا اور  تائیوان  انتظامیہ کے خارجہ امور کے شعبے کے سربراہ  لین جیالونگ کے دورہ جاپان کے خلاف پرزور احتجاج کیا اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔لیو  جن سونگ نے کہا کہ تائیوان کا  معاملہ چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے جو چین جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد اور دونوں ممالک کے درمیان بنیادی اعتماد سے متعلق ہے۔ جاپانی فریق نے لین جیا لونگ  کو  دورہ جاپان کی اجازت دی تاکہ انہیں چین مخالف علیحدگی پسند سیاسی سرگرمیوں کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے  ،...
    بیجنگ : ہانگ کانگ  خصوصی انتظامی علاقے میں وزارت خارجہ کے دفتر کے ایک ترجمان نے امریکہ ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے کچھ سیاستدانوں کی جانب سے چین اور ہانگ کانگ مخالف عناصر کو قانون کے مطابق گرفتار کرنے پر ہانگ کانگ پولیس کے قانون نافذ کرنےکے اقدامات کی بے بنیاد بدنامی پر سخت عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کیا۔ہفتہ کے روز ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ جان بوجھ کر ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کو بدنام کرنے اور ہانگ کانگ کے امور اور چین کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت ہے۔ترجمان نے کہا کہ یوآن گونگ ای سمیت چین  اور ہانگ کانگ مخالف 19 مطلوب افراد نے ریاستی طاقت کو ختم کرنے...
    واشنگٹن :امریکہ میں چین کے سفیر شیے فونگ نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ آج کی دنیا پرامن نہیں ہے۔ دنیا کی دو بڑی معیشتوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دو مستقل ارکان ہونے کے ناطے، چین اور امریکہ امن اور تعاون کو برقرار رکھنے کی ایک بڑی ذمہ داری رکھتے ہیں، اور ان کے پاس تصادم اورمقابلے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔امریکہ میں چینی سفارتخانے کی جانب سے پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 98ویں سالگرہ اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی مزاحمت اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں شیے فونگ نے کہا کہ 5 جون کو  صدر شی جن پھنگ نے صدر ٹرمپ...
    ویب ڈیسک :پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفون پر غزہ کی صورتحال پر گفتگو کی، جس دوران اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے غزہ میں اسر ائیلی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا۔  ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ غزہ صورتحال پر عالمی اداروں خصوصاً اوآ ئی سی کو متحرک کرنا ضروری ہے، مغربی کنارے پر قبضے کی اسرائیلی پارلیمینٹ کی منظوری کا مقصد فلسطینی شناخت کو مکمل طور پر مٹانا ہے۔ مرغی کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے  وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔  اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ اور سعودی ہم منصب شہزادہ...
    چین،2025 عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس کا شنگھائی میں آغاز  WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے شہر   شنگھائی میں “ذہین دور میں مل کر کام کرنا” کے تھیم پر مبنی 2025 کی عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس کا آغاز ہوا ۔ اس کانفرنس میں پہلی بار  “تعلیمی کامیابیوں، سافٹ اینڈ ہارڈ  اسکلز  کے  امتزاج اور عالمی حکمرانی” کی تین بنیادی پہلووں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ 800 سے زائد  کاروباری ادارے  اس کانفرنس میں شریک ہیں  اور   3ہزارسے زائد جدید مصنوعات  اور “ورلڈ پریمیئر” اور “چینی  پریمیئر   ” کی 100 سے زائد نئی مصنوعات  کی نمائش بھی  کی جا رہی ہے، جو اب تک کا سب سے بڑا  پیمانہ ہے۔ گزشتہ سال...
    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے سندھ اور بلوچستان زون کو غیرقانونی منی ایکسچینج نیٹ ورکس کے خلاف بھرپور کریک ڈائون شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائوتھ نے کراچی اور حیدرآبادمیں خصوصی کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ غیرقانونی منی چینجرزاورغیرملکی کرنسی کاذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر سائوتھ ایف آئی اے مجاہد اکبر خان نے کریک ڈائون کی ہدایات جاری کیں۔
    ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ مجاہد اکبر خان نے کراچی اور حیدرآبادمیں خصوصی کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی منی چینجرز اور غیرملکی کرنسی کا ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سندھ اور بلوچستان زون کو غیرقانونی منی ایکسچینج نیٹ ورکس کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ نے کراچی اور حیدرآبادمیں خصوصی کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ غیرقانونی منی چینجرز اور غیرملکی کرنسی کا ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ساؤتھ ایف آئی اے مجاہد اکبر خان نے کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کیں۔
    پاکستان کی آٹو انڈسٹری نے آج ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے، کیونکہ دنیا کی معروف الیکٹرک وہیکل ساز کمپنی بی وائی ڈی نے اپنی جدید ترین شارک 6 (پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل) کو 19.95 ملین روپے کی قیمت پر باضابطہ طور پر پاکستان میں لانچ کر دیا ہے۔ یہ لانچ بی وائی ڈی کی جانب سے پاکستانی مارکیٹ میں قدم جمانے کی اب تک کی سب سے بڑی اور جرات مندانہ پیش رفت سمجھی جا رہی ہے، جو نہ صرف ایک طاقتور اور جدید پک اپ ٹرک پیش کر رہی ہے بلکہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے صاف اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے رجحان سے بھی ہم آہنگ ہے۔ پاور، پرفارمنس اور ماحول دوستی کا امتزاج بی وائی ڈی...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)وفاقی ادارہ شماریات نے ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمتوں میں 8روپے فی کلو گرام کمی کا دعویٰ کردیا، جبکہ مختلف شہروں میں چینی 172سے 200روپے فی کلو فروخت ہوتی رہی۔(جاری ہے) وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی کی اوسط قیمت 8 روپے کی کمی سے 188روپے سے 180روپے فی کلو پر آگئی۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں چینی سب سے زیادہ مہنگی ہوئی جہاں نرخوں کی ڈبل سینچری مکمل ہوگئی، پشاور میں چینی 190 روپے، کوئٹہ میں 184، لاہور میں 180 جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میں 185 روپے فی کلو فروخت ہوتی رہی۔
    دفتر خارجہ میں ایک اجلاس سے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ٹیلیفونک روابط، بیرون ملک ایرانی سفارتخانوں کی کوششوں اور دیگر اقدامات کے نتیجے میں دنیا کے 120 سے زائد ممالک نے ایران کیخلاف حملوں کی مذمت کرتے ہوئے تہران کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے فارن آفس میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔ اس اجلاس میں انہوں نے 12 روزہ جنگ کے دوران اور اس کے بعد سفارتی اقدامات سمیت میدان کارزار و سفارتکاری کے درمیان ہم آہنگی کی وضاحت کی۔ اس موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر "مسعود پزشکیان" بھی موجود تھے۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ جنگ کے دوران وزارت خارجہ کے تمام اراکین...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جولائی 2025ء) جنوب مشرقی ایشیا میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے مدنظر، کچھ علاقائی رہنما کئی دہائیوں پرانے 'بنکاک معاہدے‘ کو سفارتی اقدام کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں، جس کا مقصد جوہری ہتھیاروں کے فروغ کو روکنا ہے۔ جب کہ عالمی طاقتیں جنوب مشرقی ایشیا میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے ایک دوسرے سے مسابقت کر رہی ہیں، ایسوسی ایشن آف ساؤتھ ایسٹ ایشین نیشنز (آسیان) نے جوہری تخفیف اسلحے کی سلسلے میں اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔ آسیان طویل عرصے سے چین، امریکہ، برطانیہ، روس اور فرانس پر زور دے رہی ہے کہ وہ جنوب مشرقی ایشیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک زون معاہدے (SEANWFZ ) ٹریٹی...
    پاکستان کا بھارت میں منعقدہ کسی بھی اسپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پاکستان نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر تمام کھیلوں کی ٹیموں کو ہمسایہ ملک بھارت جانے سے روک دیا۔پاکستان اسپورٹس بورڈ کی طرف سے باقاعدہ طورپر اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئی بھی اسپورٹس فیڈریشن پاکستان اسپورٹس بورڈ کی اجازت کے بغیر بھارت میں ہونے والے کسی اسپورٹس ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔اس نوٹیفکیشن کے بعد قومی ٹیم کی ایشیا ہاکی کپ میں شرکت نہیں ہوسکے گی۔ نوٹیفکیشن میں کوئی مدت کا تعین نہیں کیا گیا۔...
    سٹی42:لاہور پارکنگ کمپنی کی منظور شدہ سائٹس پر اوورچارجنگ کا سلسلہ نہ رک سکا، شہریوں سے سرکاری نرخ سے تین گنا زائد رقم وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انارکلی بازار سمیت متعدد مقامات پر پارکنگ فیس کے نام پر شہریوں سے من مانے نرخ وصول کیے جا رہے ہیں۔ موٹرسائیکل کی پارکنگ کے لیے 30 سے 40 روپے جبکہ کار پارکنگ کے لیے 40 کے بجائے 100 روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں۔ کوٹ رادھا کشن: 13 سالہ لڑکی کا لرزہ خیز قتل، حنا پرویز بٹ کا نوٹس شہریوں کا کہنا ہے کہ اوورچارجنگ کے باوجود انہیں پارکنگ پرچی بھی نہیں دی جاتی، اور جب پرچی کا مطالبہ کیا جائے تو...
    کومل اسلم: کوٹ رادھا کشن میں 13 سالہ لڑکی کے لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا، حنا پرویز بٹ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق بچی کا گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، ہسپتال منتقل کرنے کے باوجود جانبر نہ ہو سکی،پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا،بچی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، لاش پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو منتقل کر دی گئی۔   حنا پرویز بٹ  کا کہنا تھا کہ پولیس نے واقعہ کی نوعیت کو ’’بلائنڈ مرڈر‘‘ قرار دیکر 5ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں، معصوم بچیوں پر مظالم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔   پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری 
    بیجنگ ، فیلڈ مارشل کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق،دونوں رہنمائوں کااسٹرٹیجک پارٹنرشپ آگے بڑھانے میں فورسز کے کردار پر اعتماد کا اظہار سی پیک میں تعاون،جغرافیائی و سیاسی چیلنجز خطے ، عالمی سیاسی منظرنامے کی بدلتی صورتحال،مشترکہ جیوپولیٹیکل چیلنجز سے نمٹنے کی مربوط حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا ، آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دورہ چین کے دوران چین کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں جن میں کثیر الجہتی تعاون اور علاقائی استحکام کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا، یہ ملاقاتیں پاکستان اور چین کے درمیان آہنی سٹریٹیجک شراکت داری کے عزم کو مزید مستحکم کرنے کا باعث بنیں گی، پاک فوج کے...
    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025 کے نویں میچ میں پاکستان چیمپئنز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ چیمپئنز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ یہ بھی پڑھیں:کیا کرکٹر اعظم خان نے اپنا وزن کم کرلیا؟ شاداب خان نے پول کھول دیا جمعے کو گریس روڈ پر کھیلے گئے میچ میں عمر امین کی شاندار نصف سنچری اور باؤلرز کی مشترکہ کارکردگی کامیابی کی بنیاد بنی۔ پاکستان کی جانب سے دئیے گئے 198 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 167 رنز ہی بنا سکی۔ جنوبی افریقہ کا آغاز مایوس کن رہا اور 7 اوورز کے اندر ان کے 3 ابتدائی بلے باز، ہاشم آملہ...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کا سرکاری دورہ کیا ہے، جہاں اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کی گہرائی پر اطمینان کا اظہار اور پاک-چین سٹرٹیجک شراکت داری مضبوط کرنے کا اعادہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر  کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بیجنگ میں چین کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کے نائب صدر  ہان ژینگ اور وزیر خارجہ وانگ ژی  سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان آہنی دوستی اور سٹرٹیجک شراکت داری کی ازسرِ نو توثیق کی گئی۔ ملاقاتوں میں خطے اور دنیا کی بدلتی سیاسی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور چین کے درمیان کلیدی ڈیجیٹل شعبوں میں دوطرفہ تکنیکی تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے۔ وزارت آئی ٹی کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ اور چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان ڈیجیٹل شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  وزارت آئی ٹی نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں ممالک نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں اپنی طویل المدتی شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے پاکستان کے ڈیجیٹل ویژن کو اجاگر کیا۔ چین کے سفیر جیانگ نے پاکستان کی ڈیجیٹل...
    اسلام آباد‘ لاہور (نمائندہ خصوصی‘کامرس رپورٹر )ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا ایک اور بڑا ٹینڈر جاری کر دیا ہے اور 31 جولائی تک کامیاب بولی دینے والے کو چینی درآمد کرنے پر 5 فیصد گارنٹی جمع کرانی ہوگی جبکہ اسرائیل اور بھارت سے سفید چینی درآمد کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے مطابق ٹی سی پی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن سفید چینی کا دوسرا بین الاقوامی ٹینڈر جاری کر دیا ہے، سفید چینی درآمد کرنے کی کم از کم بولی 25 ہزار میڑک ٹن اور 50 کلو گرام نئے بیگ کے ساتھ ہوگی اور 21 اگست سے 5 ستمبر تک چینی درآمد کرنے کی اجازت...
    پاکستان چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 میں جنوبی افریقا چیمپئنز کو شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں جمعہ کو پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقا چیمپئنز کو 31 رنز سے شکست دی۔ٹاس ہارنے کے بعد پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 198 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے اوپنرز شرجیل خان نے 11 گیندوں پر 19 ، کامران اکمل 11 گیندوں پر 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کپتان محمد حفیظ صرف 8 رنز بنا سکے۔ پھر شعیب ملک اور عمر امین کے درمیان 79 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی۔ عمر امین نے 42 گیندوں پر 58 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی...
     راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے اسلام آباد میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے چیئرمین سینٹ کو وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ سے 14 مقدمات میں باعزت بری ہونے پر مبارکباد اور گلدستہ پیش کیا۔ سردار سلیم حیدر نے یوسف رضا گیلانی کی ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا۔چیئرمین سینٹ نے سردار سلیم حیدر خان کی بحیثیت گورنر پنجاب کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا صوبہ میں گورنر پنجاب نے کارکنوں میں نئی سیاسی روح ڈال دی ہے۔سردار سلیم حیدر خان کی کاوشوں سے دوسری جماعتوں سے لوگ پی پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ 
    اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان کلیدی ڈیجیٹل شعبوں میں دوطرفہ تکنیکی تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے۔ وزارت آئی ٹی کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ اور چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان ڈیجیٹل شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ اور چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ کے درمیان کلیدی ڈیجیٹل شعبوں میں دوطرفہ تکنیکی تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے۔  وزارتِ آئی ٹی نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں ممالک نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں اپنی طویل المدتی شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور...
    انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا چیمپئنز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان چیمپئنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے اور جیت کے لیے 199 رنز کا ہدف دیا۔ عمر امین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 رنز کی نصف سنچری اسکور کی جبکہ شعیب ملک 46 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ دیگر بیٹسمینوں میں شرجیل خان نے 19، کامران اکمل نے 17، محمد حفیظ نے 8 اور آصف علی نے 11 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا چیمپئنز کی جانب سے اولیور نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے چین کے نائب صدر ہان ژینگ اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقاتیں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عوامی جمہوریہ چین کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے بیجنگ میں چینی سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں پاکستان اور چین کے درمیان اسٹرٹیجک شراکت داری کی مضبوطی کا اعادہ کیا گیا۔ چینی قیادت نے پاکستانی افواج کو جنوبی ایشیا کے امن کی علامت قرار دے دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے چین کے نائب صدر ہان ژینگ اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقاتیں...
    واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے، بھارت کے ساتھ مذاکرات بامعنی ہونے چاہئیں، پاکستان سیاسی گروپنگ یاکسی بلاک کاحصہ نہیں بننا چاہتا، چین سے اسلحہ خریدنے کا مقصد امریکہ سے تعلقات بگاڑنا نہیں، کسی ایک ملک کیساتھ تعلقات کو دوسرے ملک کی عینک سے نہیں دیکھتے، مقبوضہ کشمیر کو حق خودارایت دینا چاہیے، مقبوضہ کشمیر کا تنازع یواین چارٹر کے مطابق اب تک حل نہیں ہوا۔  نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات مفید رہی، پاکستان امریکہ کے ساتھ ٹریڈ چاہتا ہے ایڈ نہیں، امریکی وزیرخارجہ سےملاقات میں مشترکہ شراکت داری پر...
    اپنے عراقی ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ کی موجودہ صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس منعقد کرنیکی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے اسلامی و عرب ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں جاری نسل کشی کو روکنے کیلئے تمام قومی، علاقائی و بین الاقوامی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اسلام ٹائمز۔ غزہ کی نازک صورتحال کے حوالے سے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ رابطے کے سلسلے میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے عراقی ہم منصب فواد حسین کے ساتھ بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے جس میں، غزہ کی پٹی میں جاری غاصب صیہونی رژیم کے بھیانک جنگی جرائم کو روکنے کے لئے...
    چئیرمین ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ یہاں کے عوام کو نہ صرف آئینی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، بلکہ سرحد پار انسانی و ثقافتی رشتوں کی بنیاد پر بھی رابطوں سے محروم رکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان، جو دفاعی، تزویراتی اور معاشی لحاظ سے انتہائی اہم خطہ ہے، چار ایٹمی طاقتوں کے درمیان واقع ہے اور اس کی سرحدیں چین، انڈیا اور افغانستان سے ملتی ہیں۔ اس کے باوجود، یہاں کے عوام کو نہ صرف آئینی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، بلکہ سرحد پار انسانی و ثقافتی رشتوں کی بنیاد پر بھی...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلام آباد میں ٹینس کے کھیل کو فروغ دینے، ٹینس کورٹس کی اپ لفٹنگ، ٹینس کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی قومی اور بین الاقوامی کوچز کے زریعے ٹریننگ جیسے موضوعات زیر باعث آئے۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ساتھ ملکر اسلام آباد میں سپورٹس کمپلیکس کے قریب قائم پاکستان ٹینس فیڈریشن کے...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجک چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل سعید زودہ بوبوجون عبدوقودر نے ملاقات کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی سٹریٹیجک مفادات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔  دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے پاک، تاجک برادرانہ تعلقات کو سراہا، ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تاجک افواج کے چیف آف جنرل سٹاف نے  پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں...
    تصویر سوشل میڈیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجک چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل سعید زودہ بوبوجون عبدوقودر نے جمعہ کو روالپنڈی میں ملاقات کی۔مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی اسٹریٹیجک مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے پاک تاجک برادرانہ تعلقات کو سراہا، ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق تاجک افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے  پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، معزز مہمان نے دہشت گردی...
    چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،نالوں پر قائم تجاوزات کے فوری خاتمے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈی جی بلڈنگ اینڈ ہاوسنگ، ڈی جی پلاننگ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ، ڈائریکٹر ڈی ایم اے اور دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت اور چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا...
      ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کا ایک اور بڑا ٹینڈر جاری کر دیا، 31 جولائی تک کامیاب بولی دینے والے کو چینی درآمد پر 5 فیصد گارنٹی جمع کرانی ہوگی جب کہ اسرائیل اور بھارت سے سفید چینی درآمد کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے مطابق ٹی سی پی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن سفید چینی کا دوسرا بین الاقوامی ٹینڈر جاری کر دیا، سفید چینی درآمد کرنے کی کم از کم بولی 25 ہزار میڑک ٹن اور 50 کلو گرام نئے بیگ کے ساتھ ہوگی اور 21 اگست سے 5 ستمبر تک چینی درآمد کرنے کی اجازت ہوگی اور تمام کارگو 30 ستمبر تک...
    فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے چینی کی سرکاری قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ علاوہ ازیں ضلع میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا دائرہ کار وسیع اور تیز کیا جائے گا۔غیر قانونی گیس ریفلنگ،پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں پر قائم غیرقانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف بلاتفریق کارروائی سمیت شہر میں بھکاریوں کیخلاف نتیجہ خیزمہم شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ فیصلے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے۔ لیفٹیننٹ کرنل عدیل، سی پی او صاحبزادہ بلال عمر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کیپٹن (ر) طیب سمیع بھی اس موقع پر موجود تھے۔(جاری...
    آئی ایس پی آر کے مطابق تاجکستان کے میجر جنرل سیدزودا بابوجون عبدالقادر نے جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ دونوں ممالک نے خطے کی سیکیورٹی اور دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تاجکستان کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف اور فرسٹ ڈپٹی وزیر دفاع، میجر جنرل سید زودا بابوجون عبدالقادر نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی سلامتی کی صورتحال اور باہمی اسٹریٹجک مفادات پر تفصیلی تبادلہ خیال...
    سٹی 42 : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد سے تاجک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ہوئی، جس میں ریجنل سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔  جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر آمد پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔  ملاقات میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا گیا، ساتھ ہی پاکستان اور تاجکستان کے عسکری تعلقات میں مزید بہتری پر اتفاق بھی کیا گیا۔   دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری  تاجک جنرل نے پاک افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔  سورس : آئی ایس پی آر
    اسلام آباد: ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا ایک اور بڑا ٹینڈر جاری کر دیا ہے اور 31 جولائی تک کامیاب بولی دینے والے کو چینی درآمد کرنے پر 5 فیصد گارنٹی جمع کرانی ہوگی جبکہ اسرائیل اور بھارت سے سفید چینی درآمد کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے مطابق ٹی سی پی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن سفید چینی کا دوسرا بین الاقوامی ٹینڈر جاری کر دیا ہے، سفید چینی درآمد کرنے کی کم از کم بولی 25 ہزار میڑک ٹن اور 50 کلو گرام نئے بیگ کے ساتھ ہوگی اور 21 اگست سے 5 ستمبر تک چینی درآمد کرنے کی اجازت ہوگی...
    کراچی: خواجہ اجمیر نگری پولیس نے تاوان کے لیے اغوا 3 سالہ بچی کو بازیاب کرکے اغوا کار کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری پولیس نے 23 جولائی 2025 کو اغواء کی جانے والی 3 سالہ بچی ریحانہ کو بازیاب کروا کر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق بازیاب کرائی گئی بچی شاہنواز بھٹو کالونی کی رہائشی ہے، ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس کا بھائی منگھوپیر پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل میں ہے، بھائی کی ضمانت کیلئے رقم کی ضرورت تھی اس لیے بچی کو اغوا کیا۔ گرفتار ملزم بازیاب کرائی جانے والی بچی کا قریبی رشتہ دار ہے، ملزم نے اعتراف کیا کہ...
    مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا لیکن اب بہتری کی طرف جانا چاہیے، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمیں اب بہتری کی طرف جانا چاہیے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، پی ٹی آئی کے تمام لوگوں نے برداشت کیا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا، میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اب بہتری کی طرف جانا چاہیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 39 پارلیمنٹیرین نااہلی کی رسک پر ہیں، یہ اقدام جمہوریت کے لیے خوش آئند نہیں ہوگا۔...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کو سائیڈ لائن کرنا ملک کے لیے اچھا شگون نہیں۔پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین نے یہ بات لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بالا دستی کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا، 39 پارلیمنٹیرین ڈس کوالیفکیشن کے رسک پر ہیں۔ سینیٹ الیکشن خوش اسلوبی سے ہوئے: بیرسٹر گوہرپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن خوش اسلوبی سے ہوئے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ اقدام جمہوریت کے لیے خوش آئند نہیں ہو گا، بدقسمتی سے مذاکرات کا عمل آگے نہیں...
    سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے چین کے دورے کے دوران  پیپلز لبریشن آرمی کے Political Commissar جنرل چن ہوئی سے ملاقات کی۔  پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اُنہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔  جنرل چن ہوئی اور فیلڈ مارشل کے درمیان ملاقات میں دفاعی و سلامتی تعاون پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔   دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری 
    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نےعوامی جمہوریہ چین کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے بیجنگ میں چین کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے چین کے نائب صدر ہان ژینگ، وزیر خارجہ وانگ ای، سینٹرل ملٹری کمیشن کے نائب چیئرمین جنرل ژانگ یو شیا، پی ایل اے کے پولیٹیکل کمشنر جنرل چن ہوئی اور پی ایل اے آرمی کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل کائی ژائی جون سے ملاقاتیں کیں۔دورے کے دوران پاکستان اور چین کی اسٹریٹیجک شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور دونوں ممالک کی قیادت نے باہمی تعلقات کی گہرائی اور پائیداری...
    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون، دفاعی اشتراک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔چیئرمین سینیٹ نے کراچی اور ادیس ابابا کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز کا خیرمقدم کیا اور پاکستان و ایتھوپیا کے درمیان فضائی شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات کو سراہا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان ایتھوپیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے...
    پاکستان کا سوشل میڈیا کمپنیوں سے ڈیٹا شیئرنگ اور دہشت گردوں کے سوشل میڈیا اکاونٹس ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومت پاکستان نے غیرملکی سوشل میڈیا کمپنیوں کو دفاتر کھولنے کی دعوت دیتے ہوئے ڈیٹا شیئرنگ اور دہشت گردوں کے سوشل میڈیا اکاونٹس ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کردیا، طلال چوہدری اور بیرسٹر عقیل کا کہنا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان کے تحت ڈیجیٹل دہشت گردوں کیخلاف ایکشن لے رہی ہے، دہشت گردوں کو اظہار رائے کے نام پر اپنا بیانیہ پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ڈیجیٹل دہشتگردی کیخلاف عالمی تعاون کی اپیل کردی، مطالبہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خودکار بلاکنگ سسٹم...
    کراچی: آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 17، انڈر 21، ماسٹرز اور 6 ریڈ مینز اسنوکر چیمپئن شپ 2025 میں شرکت کے بعد پاکستان اسنوکر ٹیم  واپس وطن پہنچ گئی۔  پاکستان نے ان مقابلوں میں مجموعی طور پر 2 گولڈ اور ایک برانز میڈل جیتا، محمد حسنین اختر نے عالمی انڈر 17 اور عالمی چیمپئین محمد آصف نے عالمی ماسٹرز ٹائٹل اپنے نام کیا۔  سابق عالمی امیچر چیمپئن 19 سالہ احسن رمضان نے عالمی انڈر21 چیمپئین شپ میں برانز میڈل حاصل کیا، بحرین کے شہر منامہ میں منعقدہ مقابلوں میں شرکت کے بعد آنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ قومی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عالمگیر شیخ  و دیگر عہدے...
    دہشتگردی کیخلاف تعاون کووسعت دیناناگزیرہے۔فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنے یہ بات چینی وزیرخارجہ وانگ یی سے ملاقات کے دوران کہی۔فیلڈمارشل سیدعاصم منیر اس وقت دورہ چین پر ہیں۔ چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیجنگ پہنچنے پران کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔ملاقات میں چین نے ہرقسم کی دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کیلیے مضبوط حمایت کا اعادہ کیا۔چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے امید ظاہرکی کہ پاک فوج پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنائے گی۔فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نے کہاکہ پاکستان کے چین کے ساتھ دوستانہ تعاون کومزیدمضبوط بناناچاہتےہیں۔ان کاکہناتھاکہ پاکستانی معاشرے کوچین کی وسیع حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ چینی شہریوں، کاروباری اداروں اورمنصوبوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتے رہیں گے۔
    بیجنگ :اس سال چین اور یورپی یونین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے، اور چین یورپی یونین تعلقات ایک اہم تاریخی موڑ پر پہنچ گئے ہیں. چینی صدر شی جن پھنگ سے بیجنگ میں یورپی کونسل کے صدر کوسٹا اور یورپی کمیشن کی صدر وان ڈیر لیئن نے ملاقات کی، جو  بیجنگ میں چین-یورپی یونین رہنماؤں کے 25 ویں اجلاس کے لئے چین آئے تھے۔شی جن پھنگ نے ملاقات میں  “باہمی احترام  کی بنیاد پر شراکت داری  کو  مضبوط بنایا جائے”، “کھلے تعاون سے تنازعات کو  حل کرنے” اور “کثیر الجہتی پر عمل کرتے ہوئےعالمی قواعد اور نظم و نسق کو برقرار رکھنے” پر زور دیا ۔ صدر شی کی جانب سے پیش کی جانے...
    بیجنگ:چین کے مرکزی فوجی کمیشن  کے نائب چیئرمین جنرل زانگ یوؤ شیا نے  بیجنگ میں دورے پر آئے ہوئے  پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصیم منیر سے ملاقات کی۔ جمعہ کے روز زانگ یوؤ شیا نے کہا کہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات چین اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کا اہم ستون ہیں۔ فریقین کو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا اور اسٹریٹجک مواصلات، تبادلوں اور تعاون  کو مضبوط بناتے ہوئے خطے کے  امن اور ترقی کے حصول کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ نئے دور میں چین پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جائے۔ جنرل زانگ یوؤ شیا نے امید...
    کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان کراٹے ٹیم کی کھلاڑی انایا نوئیل سے ملاقات کی۔  کمشنرکراچی نے انایا نوئیل کی سری لنکا میں منعقدہ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے بطور پذیرائی نقد انعام بھی پیش کیا۔
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 39 پارلیمنٹیرین ڈس کوالیفکیشن کے رسک پر ہیں، یہ اقدام جمہوریت کے لیے خوش آئند نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام لوگوں نے برداشت کیا، بدقسمتی سے مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اب بہتری کی طرف جانا چاہیے۔
    آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ پولیس کی ترجیح منشیات کے بڑے ڈیلرز اور سپلائرز کو ٹارگٹ کر کے سپلائی چین توڑنا ہے۔منشیات کی روک تھام پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ منشیات کی سپلائی آن لائن اور کوریئر سے کیے جانے کی نشاندہی ہوئی ہے، اس پر حکمت عملی تیار کر رہے ہیں، منتخب پولیس افسران کو منشیات ڈیلرز اور سپلائرز کے خلاف ٹاسک دیے گئے ہیں، گزشتہ ایک ہفتے میں منشیات کے 137 میں سے 71 اہم ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ منشیات کی ترسیل کو روکنے کے لیے مؤثر انٹیلی جنس اور صوبے کے بارڈر...
    بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ویتنام، پاناما، ڈومینیکا، البانیہ، نیوزی لینڈ، پاپوا نیو گنی، انگولا، مصر، نکاراگوا، ایران، چلی، یوکرین، بینن، امریکہ، اسرائیل اور جنوبی سوڈان  سمیت  16 ممالک کے سفیروں سے اسناد وصول کیں۔اس موقع پر  شی جن پھنگ سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل یرمیک بایوف نے بھی ملاقات کی۔ شی جن پھنگ نے چین میں مذکورہ بالا ممالک کے سفیروں کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ چین کے بارے میں جامع اور گہری سمجھ بوجھ حاصل کریں گے اور دوسرے ممالک کے ساتھ چین کی دوستی اور  تبادلوں کو بڑھانے میں مثبت کردار ادا کریں گے۔ شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ کشیدہ...
    بیجنگ :چین کے نائب صدر ہان زنگ سے بیجنگ میں پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملاقات کی ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق ملاقات میں ہان زنگ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ  صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ قریبی رابطے برقرار رکھتے ہیں  اور تینوں رہنماؤں نے چین پاک تعلقات کی ترقی کے لئے اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کی ہے۔ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے  کے مطابق  تمام موسموں کی  دوستی کو گہرا کرنے، ہمہ جہت تعاون کو وسعت دینے اور نئے عہد میں  چین- پاکستان  ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کو تیز کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ...
      بیجنگ : زمبابوے کے  شہر وکٹوریہ فالز میں منعقدہ رامسر کنونشن آن ویٹ لینڈز  کے کنٹریکٹنگ پارٹیز کی کانفرنس کے 15 ویں اجلاس کے افتتاح کے موقع پر  نو چینی شہروں کو بین الاقوامی ویٹ لینڈ شہروں کے طور پر تسلیم کیا گیا، جس کے بعد چین میں ایسے شہروں کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی  ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔نئے تسلیم شدہ نو شہروں میں شنگھائی کا چھونگ منگ، صوبہ یون نان کا دالی، صوبہ فوجیان کا فوچو، صوبہ زے جیانگ کا ہانگ چو، صوبہ جیانگ شی کا جیوجیانگ، شی زانگ خوداختیار علاقے کا لہاسا، صوبہ جیانگ سو کا سوچو، صوبہ زے جیانگ کا وین چو اور صوبہ حونان کا یوئےیانگ شامل ہیں۔ ٌٌ*** Post...
    بیجنگ: چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں  یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن کے ساتھ چین-یورپی یونین بزنس لیڈرزسمپوزیم میں شرکت کی۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق چین یورپ چیمبرز آف کامرس اینڈ انٹرپرائزز کے تقریباً 60 سربراہان نے شرکت کی۔ دونوں اطراف کی کاروباری شخصیات  چین-یورپی یونین کے تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون کے بارے میں پراعتماد ہیں  اور انہوں نے چین-یورپی یونین اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کے حوالے سے رائے اور تجاویز پیش کیں.لی چھیانگ نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام شدید متاثر ہوا ہے اور چین اور یورپی یونین کے تعاون کی اسٹریٹجک اہمیت کو مزید اجاگر کیا گیا...
    اقوام متحدہ :اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے  ترجمان کے ذریعے جاری کردہ بیان میں چین اور یورپی یونین کے موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے میں تعاون کو مضبوط بنانے  اور منصفانہ عالمی تبدیلیوں کو آگے بڑھانے کے وعدے کا خیرمقدم کیا۔ دو بڑی عالمی معیشتوں کی حیثیت سے چین اور یورپی یونین کا تعاون  اس بات کو  یقینی بنانے کے لیے نہایت اہم ہے کہ 2025 میں برازیل میں منعقد ہونے والے کوپ 30   کو موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے ایک عالمی سنگ میل بنایا جائے۔ انتونیو گوتریس نے جی 20 کے تمام رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ 2035 کے لیے این ڈی سیز  پیش کریں جو تمام معاشی پہلو  اور اخراج کے...
    اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے درمیان تعاون کے بارے میں ایک کھلے اجلاس کا انعقاد کیا اوردونوں فریقوں کے درمیان تعاون کومضبوط بنانے سے متعلق صدارتی بیان منظور کیا گیا۔ جمعہ کے روز اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا کہ چین اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کرنے کا خواہاں ہے۔چین نے نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کا مشترکہ طور پر دفاع کرنا، ہاٹ اشوز کے سیاسی حل کو مشترکہ طور پر فروغ دینا،  دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کرنا اور تہذیبوں کے مابین مکالمے اور تبادلوں کو  فروغ دینا ضروری ہے۔...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنشان امتیاز (ملٹری) نے عوامی جمہوریہ چین کا سرکاری دورہ کیا۔جمعہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس دورے کے دوران آرمی چیف نے بیجنگ میں چین کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ متعدد اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط سٹریٹجک شراکت داری کی توثیق کی گئی۔چیف آف آرمی سٹاف نے نائب صدر عوامی جمہوریہ چین ہان ژینگ اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔ بات چیت میں خطے اور دنیا میں بدلتے ہوئے سیاسی حالات، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت منصوبوں اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور چین کے درمیان ڈیجیٹل شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات وزارت آئی ٹی میں ہوئی جہاں دونوں ممالک نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں اپنی طویل المدتی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔گفتگو کے اہم نکات میں سمارٹ سٹی منصوبے، مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے پروگرامز اور وسیع تکنیکی اشتراک شامل تھے۔وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے پاکستان کے ڈیجیٹل وژن کو اجاگر کیا جو معیشت کی ترقی اور...
    بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دنیا میں استحکام کیلئے چین اور یورپی یونین کے تعلقات ناگزیر ہیں۔چین کے صدر شی جن پنگ نے 25 ویں چین، یورپی یونین سربراہی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ پیچیدہ عالمی حالات میں چین اور یورپی یونین دنیا میں استحکام کا ضامن ہونا چاہئے۔شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین اور یورپی یونین کو چاہئے کہ وہ دنیا میں زیادہ استحکام اوراعتماد فراہم کریں اور باہمی تعلقات کو پائیدار اور مثبت بنیادوں پر استوار رکھیں۔انہوں نے یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا فان ڈیر لیین سے ملاقات کے دوران کہاکہ رواں سال...
    چین ہر قسم کی دہشت گردی پر کاری ضرب لگانے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا،چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز بیجنگ:سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر وانگ ای نے بیجنگ میں پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔وانگ ای نے کہا کہ حالیہ برسوں میں صدر شی جن پھنگ اور پاکستانی رہنماؤں کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین پاک تعلقات مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔ چین ہمیشہ پاکستان کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری میں ترجیح دیتا رہے گا اور ہر قسم کی دہشت گردی پر کاری ضرب لگانے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔سید...
    کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ کراٹے کمبیٹ فائٹر شاہ زیب رند نے ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف سے وعدہ پورا نہ کیے جانے پر شکوہ کیا ہے، شاہ زیب نے بتایا کہ تیسری مرتبہ کراٹے کمبیٹ مقابلوں میں عالمی چیمپئن بننے پرانہوں نے پوری قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔ شاہ زیب زند نے کہا کہ یہ کامیابی میں اپنے وطن کے اُن لوگوں کے نام کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی۔ میں ان تمام دعاؤں کا شکر گزار ہوں جن کی بدولت آج میں اس مقام پر ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس بھارت سے جیت کر واپس آنے پر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے ڈیجیٹل دہشتگردی کے خلاف عالمی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے سوشل میڈیا کمپنیوں سے ڈیٹا شیئرنگ اور تعاون کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے وزیر مملکت قانون بیرسٹر عقیل ملک  کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان عالمی سطح پر دہشتگردی کیخلاف ایک مضبوط مورچہ ہے،ہم دہشتگردوں کے اکاؤنٹس بلاک کرناچاہتے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ان کاؤنٹس سے متعلق معلومات شیئر کی جائیں،پاکستان نے دہشتگردی سے منسلک سوشل میڈیا کے سینکڑوں اکاؤنٹس کا پتہ لگایا، دہشتگردی کیخلاف دیواریں بنارہے ہیں، آزادی اظہار کا خاموش نہیں کررہے،سوشل میڈیا کمپنیوں کو اے آئی کے ذریعے دہشتگرد مواد فوراً ہٹانا ہوگا، دہشتگرد پراپیگنڈاپیکا...
    راولپنڈی ( نیوزڈیسک) فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے چین کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے چین کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ سلسلہ وار ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان اور چین کے درمیان آہنی سٹریٹجک شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے عوامی جمہوریہ چین کے نائب صدر ہان ژینگ اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی، ان ملاقاتوں میں خطے اور عالمی سطح پر بدلتے ہوئے سیاسی منظرنامے، چین-پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت روابط کے اقدامات اور مشترکہ جغرافیائی و سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط ردعمل کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات...
    سٹی42: لاہور کے علاقے باغبانپورہ کی انگوری اسکیم میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک کمسن بچی بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے کے باعث زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ 23 جولائی کو اس وقت پیش آیا جب بارش کے دوران بچی رامین اپنے چھوٹے بھائی کے ہمراہ پانی بھرے گلی سے گزر رہی تھی۔ گٹر سے بچنے کی کوشش میں رامین نے سڑک کنارے لگے بجلی کے کھمبے کو ہاتھ لگایا، جس سے اُسے زور دار کرنٹ لگا۔  دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری  سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بجلی کے جھٹکے کے بعد بچی بے سدھ ہو گئی جبکہ اس کا بھائی مدد...
    فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے دورۂ چین میں اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں، جس میں چین کی جانب سے پاکستان کی مستقل حمایت کرنے پر اظہار تشکر کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالارِ پاکستان، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے عوامی جمہوریہ چین کا اہم سرکاری دورہ کیا، جس میں انہوں نے چین کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ یہ ملاقاتیں پاکستان اور چین کے درمیان آہنی اسٹریٹیجک شراکت داری کے عزم کو مزید مستحکم کرنے کا باعث بنیں گی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چینی نائب صدر ہان ژینگ اور وزیر خارجہ وانگ ژی سے علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر مرزا آفریدی نے سینیٹر کا حلف اٹھانے کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا عندیہ دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں حلف برداری کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرزا آفریدی  نے کہا کہ آج بانی چئیرمین سمیت علی امین گنڈاپور اور شبلی فراز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں نے قانون سازی کے لئے سیاست جوائن کی اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ بنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان کو 9 مئی پر سزا دی گئی جس کی مذمت کرتا ہوں، اعجاز چوہدری کو رات گیارہ بجے سزا دی گئی،کوئی...
    تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کے نائب صدر ہان ژینگ اور وزیرِ خارجہ وانگ ژی سے ملاقاتیں کی ہیں۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کا سرکاری دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے بیجنگ میں چینی سیاسی و عسکری قیادت سے اعلیٰ سطح ملاقاتیں کی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق دورۂ چین میں ہونے والی ملاقاتوں میں پاک چین آہنی اسٹریٹجک شراکت داری کی ازسرِ نو توثیق کی گئی۔ان ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔اس موقع پر سی پیک کے تحت رابطے کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مشترکہ جغرافیائی سیاسی چیلنجز سے...
    ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کا سرکاری دورہ کیا ہے جس میں ان کی چین کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چین کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں دونوں طرف سے سٹریٹجک شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا گیا,چینی قیادت نے پاکستانی افواج کو جنوبی ایشیا کے امن کی علامت قرار دے دیا۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے چین کے نائب صدر ہان ژینگ اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں علاقائی و عالمی سیاسی صورتحال، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت روابط، اور...
    پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کا سرکاری دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے بیجنگ میں چینی سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط شراکت داری کا اعادہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق آرمی چیف نے چین کے نائب صدر ہان ژینگ اور وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں علاقائی و عالمی سیاسی صورتحال، سی پیک کے تحت روابط اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر بات چیت ہوئی۔ دونوں ممالک نے باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور علاقائی استحکام...
    ایک چھوٹے گھوڑے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے، جس میں وہ اسپتال کے بستر کے قریب ایک بچی کو پیانو بجا کر ہوش میں لارہا ہے۔ یہ ویڈیو انسٹاگرام اور فیس بک پر لاکھوں بار دیکھی جا چکی ہے، اور صرف انسٹاگرام پر اسے 22 لاکھ سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔ ویڈیو میں ’بلیک پرل‘ نامی یہ ننھا گھوڑا ایک پیانو پر اپنا منہ رگڑتا ہوا نظر آتا ہے، جب کہ ساتھ ہی ایک بچی سرجری کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں آہستہ آہستہ ہوش میں آ رہی ہے۔ یہ گھوڑا ’منی تھراپی گھوڑا‘ نامی ایک غیر منافع بخش ادارے کا حصہ ہے جو کہ 2008 میں وکٹوریا نڈیف نیٹانیل نے قائم کیا...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین کی الیکٹرک گاڑیوں کی سب سے بڑی کمپنی بی وائی ڈی (BYD) نے اعلان کیا ہے کہ وہ جولائی یا اگست 2026 تک پاکستان میں اسمبل کی گئی اپنی پہلی گاڑی متعارف کروائے گی۔ رپورٹ کے مطابق بی وائی ڈی کمپنی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بدھ کے روز اس حوالے سے اعلان کیا جس کا مقصد پاکستان اور خطے میں بڑھتی ہوئی الیکٹرک اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں کی طلب کو پورا کرنا ہے۔ بدھ کے روز روئٹرز کو بی وائی ڈی پاکستان کے سیلز اور سٹریٹجی کے نائب صدر دانش خالق نے بتایا کہ یہ پلانٹ اپریل سے کراچی کے قریب زیر تعمیر ہے، جو بی وائی ڈی کمپنی اور میگا موٹر کمپنی مل...
    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سرکاری دورہ چین: چینی قیادت نے پاکستانی افواج کو جنوبی ایشیا کے امن کی علامت قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز بیجنگ(آئی پی ایس)چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز – ملٹری) نے عوامی جمہوریہ چین کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے بیجنگ میں چینی سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں پاکستان اور چین کے درمیان اسٹرٹیجک شراکت داری کی مضبوطی کا اعادہ کیا گیا۔ چینی قیادت نے پاکستانی افواج کو جنوبی ایشیا کے امن کی علامت قرار دے دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے چین کے نائب صدر ہان...
     پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی چھٹیوں میں بھی فٹنس برقرار رکھنے کیلئے سخت محنت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔شاہین آفریدی ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شریک پاکستان چیمپئنز کے ساتھ ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، ان کی باؤلنگ دیکھنے کے لئے شائقین بھی گراؤنڈ میں آگئے تھے۔واضح رہے کہ بنگلا دیش سے ٹی 20 سیریز کے لئے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو منتخب نہیں کیا گیا تھا۔
    کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری پولیس کی بروقت کارروائی سے اغواء ہونے والی 3 سالہ بچی 24 گھنٹوں میں بازیاب ہو گئی، مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں 3 سالہ کمسن بچی ریحانہ کو 23 جولائی کو شاہنواز بھٹو کالونی سے اغوا کیا گیا، جس کی اطلاع اہلِ خانہ نے تھانے میں دی۔ یہ بھی پڑھیں:فوجداری قانون میں ترمیم، خاتون کو اغوا یا بے لباس کرنے والے کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم اس کے بعد پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر فوری کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف بچی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا بلکہ اغوا میں ملوث...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ 22 جولائی کو ایکسچینج کمپیوں کے نمائندوں کے ایک گروپ نے ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل فیصل نصیر سے اہم ملاقات کی جس دوران روپے کی گرتی ہوئی قدر کے بارے میں بات چیت کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ای کیپ ملک بوستان نے کہا کہ اعلیٰ شخصیت سے ملاقات میں ہم نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ بیان کی اور بتایا کہ ڈالر افغانستان اور ایران سمگل کیا جارہاہے ، اسمگلرز کے ایجنٹس ڈالر فروخت کرنے والوں کو زیادہ ریٹ کا لالچ دے کر ان سے ڈالر خرید رہے ہیں، اس وجہ سے ڈالرز کی سپلائی لیگل منی چینجرز کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماہ صفر المظفر 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے دیگر ارکان اپنے متعلقہ صوبائی و ضلعی اجلاسوں میں شریک ہوں گے، تمام زون اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر منعقد ہوں گے، چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔ علیمہ خان کا عمران خان سے پاور آف اٹارنی...