عمران خان کو کانوں کی بیماری، ڈاکٹروں کا جیل میں معائنہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
بانئ پی ٹی آئی کے کانوں کے طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی 4 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر الطاف حسن، ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر علی عارف اور ڈاکٹر تاشفین امتیاز شامل ہیں۔
جیل ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کے ڈاکٹرز نے بانئ پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی شیڈول کے مطابق ملاقاتیں نہ کروانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم نے تقریباً آدھا گھنٹہ بانئ پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا۔
جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹروں نے بانئ پی ٹی آئی کو کچھ دوائیاں تجویز کی ہیں۔
بانئ پی ٹی آئی کو کانوں کی بیماری ٹنی ٹس کی شکایت ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانئ پی ٹی آئی کے مطابق
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
کراچی:شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے چاول گودام کے قریب فائرنگ کے واقعے میں سیکیورٹی گارڈ 22 سالہ مشتاق زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق واقعہ سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ لیاری غوثیہ ڈبہ ہوٹل کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ سہیل نامی شہری زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
چاکیواڑہ پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے ، پولیس دونوں واقعات کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔