چینی صدر کے معیشت کے بارے میں منتخب کاموں کی پہلی جلد شائع
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
چینی صدر کے معیشت کے بارے میں منتخب کاموں کی پہلی جلد شائع
شی جن پھنگ کی معاشی فکر نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کا ایک اہم حصہ ہے
بیجنگ ()
 کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کے معیشت کے بارے میں منتخب کاموں کی پہلی جلد شائع ہو چکی ہے اور یہ ملک بھر میں دستیاب ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ
 شی جن پھنگ کی معاشی فکر نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کا ایک اہم حصہ ہے، نئے دور میں معاشی ترقی کے عملی تجربے کا ایک منظم نظریاتی خلاصہ ہے، اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی جانب سے سوشلسٹ معاشی ترقی کے راستے کی مسلسل جستجو سے تشکیل پانے والا ایک قابل قدر نظریاتی نتیجہ ہے، جو چینی معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے، بڑے خطرات اور چیلنجوں کا سائنسی طور پر جواب دینے اور ہمہ جہت طریقے سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے لئے ایک نظریاتی آلہ فراہم کرتا ہے۔
 شی جن پھنگ کے معیشت کے بارے میں منتخب کاموں کی پہلی جلد میں نومبر 2012 سے دسمبر 2024 تک معاشی تعمیر پر شی جن پھنگ کے سب سے اہم اور بنیادی کاموں میں سے 74 تحریریں  شامل ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے معیشت کے بارے میں منتخب کاموں کی پہلی جلد شی جن پھنگ
پڑھیں:
وحدت ایمپلائزونگ سندھ کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس، کاشف نقوی صوبائی صدر منتخب
مرکزی صدر وحدت ایمپلائزونگ سلیم عباس صدیقی نے کہا کہ وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان کے محروم ملازمین کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جس کا کام پاکستان بھر کے مزدوروں کی آواز بننا اور مزدوروں کے حقوق کا حصول اس کا مقصد ہے، اس لیے یہ پاکستان میں مقبولیت کی طرف جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان صوبہ سندھ کی صوبائی شوری کا اجلاس مرکزی صدر وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان سلیم عباس صدیقی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس سے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی رہنما چوہدری اظہر حسین، عبداللہ بلوچ، سید کاشف رضا نقوی، سید عثمان حیدر جعفری، اشفاق حسین اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اجلاس میں سید کاشف نقوی کو وحدت ایمپلائزونگ سندھ کا صوبائی صدر، اشفاق حسین اور منصب علی کربلائی کو صوبائی نائب صدر اور سید عثمان حیدر جعفری کو صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر وحدت ایمپلائزونگ سلیم عباس صدیقی نے کہا کہ وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان کے محروم ملازمین کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جس کا کام خصوصا پاکستان بھر کے مزدوروں کی آواز بننا ہے اور مزدوروں کے حقوق کا حصول اس کا مقصد ہے، اس لیے یہ پاکستان میں مقبولیت کی طرف جا رہی ہے۔ مزدور کے حقوق کی بحالی، پینشن رول کا خاتمہ اور حقیقی مسائل کا واحد حل اسی میں پوشیدہ ہے۔