پمز کے ڈاکٹروں کی ٹیم کا جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کانوں کے طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی 4 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی۔
 نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر الطاف حسن، ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر علی عارف اور ڈاکٹر تاشفین امتیاز شامل تھے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے تقریباً آدھا گھنٹہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا اور انہیں کچھ ادویات تجویز کیں۔
 بانی پی ٹی آئی کو کانوں کی بیماری ٹنی ٹس کی شکایت ہے ، ڈاکٹروں کی ٹیم عمران خان کی صحت سے متعلق رپورٹ مرتب کرے گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈاکٹروں کی ٹیم
پڑھیں:
بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست
فائل فوٹوبانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروادی۔
درخواست میں کہا گیا کہ جوڈیشل پالیسی کے مطابق ضمانت اور سزا معطلی کی درخواستوں کو ترجیحی بنیاد پر سنا جاتا ہے، درخواست گزار کے کیس کو بلا جواز پسِ پشت ڈالا جارہا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کیس مقرر نہ کرنا ویمن پروٹیکشن ایکٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے منافی ہے۔
بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے جبکہ درخواست میں نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔