’کوئی کسی پر کیس نہیں کر رہا، سب مذاق تھا‘، وسیم اکرم کی مشتاق احمد کی ویڈیو پر وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
کراچی(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور موجودہ بنگلا دیشی بولنگ کوچ مشتاق احمد کی ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کوئی کسی پر کیس نہیں کر رہا انہوں نے ہی مشتاق احمد کو ویڈیو بنانے کا کہا تھا جو مذاق تھا لیکن سب نے اسے اصلی سمجھ لیا۔
وسیم اکرم نے کہا کہ وہ صرف مذاق کا حصہ تھا اور نیوز چینلز نے اس خبر کو بغیر تصدیق کے لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ فیک نیوز پر یقین نہ کریں بلکہ پہلے اس کو ڈبل چیک کر لیں کہ کیا یہ درست خبر ہے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وکیل مشتاق احمد کو فون کر کے کہہ رہے تھے کہ وہ ان کا کیس فری میں لڑیں گے۔
وسیم اکرم کی وضاحت پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ پروگرام اچھا چل رہا ہے تو اس حماقت کی کیا ضرورت تھی۔ زیادہ سے زیادہ ناظرین اور دلچسپی حاصل کرنے کے لیے یہ سب کیا گیا۔ اس عمل کو عوامی زبان میں ’اڑتا تیر لینا‘ کہتے ہیں۔
پروگرام اچھا چل رہا ہے تو اس حماقت کی کیا ضرورت تھی بس زیادہ سے زیادہ ناظرین اور دلچسپی حاصل کرنے کے لیے،ایک صارف نے لکھا کہ لوگ تو ہر مذاق کو پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے مایاناز اسپنر مشتاق احمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں سابق کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس پر ہراسمنٹ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ لوگوں نے میرے کیریئر کو خراب کیا ہے جس کے خلاف وہ عدالت جائیں گے اور ساتھ یہ بھی اعلان کیا کہ وہ وقار یونس پر 20 کروڑ جبکہ وسیم اکرم پر 15 کروڑ ہرجانے کے نوٹس بھجوا رہے ہیں اور اب دونوں سے عدالت میں ہی ملاقات ہوگی۔
مشتاق احمد نے یہ بھی کہا کہ وسیم اکرم انہیں پریکٹس کرانے کے بہانے لے جاکر باونسر مارتے تھے جس سے انہوں نے اپنا اعتماد کھو دیا، ورنہ وہ پاکستان کے بہترین آل راؤنڈر بن سکتے تھے، لہٰذا اب وہ ان پر ہرجانے کا دعویٰ کریں گے۔
ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ آپ نائٹ واچ مین کے لیے بنے ہی نہیں تھے، جب بھی آپ کو بھیجا آپ نے ہمیشہ ’انڈہ‘ اسکور کیا، اس لیے آپ سے کورٹ میں ہی ملاقات ہوگی۔
مزیدپڑھیں:گولا بجا کر سحری اور افطار کا اعلان، ڈی آئی خان کی دلچسپ ویڈیو وائرل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مشتاق احمد وسیم اکرم کہا کہ
پڑھیں:
الریاض میں مشتاق بلوچ کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ کے نائب صدر مشتاق بلوچ کی جانب سے ریاض کے مقامی ہوٹل میں پاکستانی صحافی برادری کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف سماجی ، علمی، ادبی اور مذہبی شخصیت انجینئر ارشد محمود تبسّم نے کہا کہ دیارِ غیر میں رہتے ہوئے تمام پاکستانی صحافی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بخوبی سر انجام دے رہیں صحافی حضرات تمام اختلافات سے بالا تر ہو کر اپنے قلم ، اخلاق اور کردار کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا وقار بلند رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں تمام صحافی سعودی عرب میں نہ صرف اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں بلکہ اپنے قلم کے ذریعے اپنی زبان کو زندہ رکھتے ہوئے سات سمندر پار پاکستانی کمیونٹی کی بے لوث خدمات کر رہیں ہیں جو قابل ستائش ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان مشتاق بلوچ نے تمام صحافیوں کی پیشہ وارانہ صحافت پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی سے ہی مثبت صحافت کو فروغ دیا جا سکتا ہے دیار غیر میں آپ تمام صحافی اصل مجاہد ہیں جو دیارِ غیر میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض کے ساتھ ساتھ صحافتی سرگرمیوں کو بھی احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں مشتاق بلوچ کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں تمام صحافی اردو صحافت کے فروغ سمیت پاکستانیوں کے امیج کو بہتر بنانے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں تقریب سے ، ملک ناظم علی ، زبیر بلوچ ، کامران اشرف ، سعد لودھی ، ملک عمران ، حمزہ عباس اور حسیب گوندل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی دوستی میں تمام صحافی پل کا کردار ادا کرتے رہیں گے تقریب کے آخر میں تمام حاضرین کو پر تکلف عشائیہ دیا گیا اور سعودی عرب سمیت پاکستان کی ترقی خوشحالی اور سالمیت کیلئے خصوصی دعا کے بعد تقریب اختتام پذیرہوئی۔