وفاقی کابینہ میں توسیع: کچھ وزیروں کے پاس نصف درجن وزارتیں اور بعض کے پاس ایک بھی نہیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے چند روز قبل وفاقی کابینہ میں 25 نئے وزرا، وزرائے مملکت اور مشیروں کو شامل کیا ہے جس کے بعد کابینہ کی کل تعداد 50 ہو گئی ہے، اس وقت وفاقی کابینہ میں میں 30 وفاقی وزرا، 9 وزرا مملکت، 4 مشیر اور 7 معاونین خصوصی شامل ہیں۔
کابینہ میں شامل وزرا میں سے 18 وزرا وزارتیں اور ڈویژنز چلا رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی 5 وزارتوں اور 2 ڈویژنز کے قلمدان سنبھال رکھے ہیں، 2 وزرا کے پاس 3 قلمدان جبکہ 9 وزرا کے پاس 2 وزارتوں کے قلمدان ہیں، نئے وزرا کو تاحال قلمدان نہیں دیے گئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کے پاس وزارت آئی ٹی، وزارت موسمیاتی تبدیلی، وزارت ریلوے، وزارت نیشنل سیکیورٹی، وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ، انٹیلی جنس بیورو اور ایس آئی ایف سی کے قلمدان موجود ہیں، وفاقی وزیر عبد العلیم خان کے پاس وزارت نجکاری، وزارت سرمایہ کاری بورڈ اور وزارت مواصلات کے قلمدان ہیں جبکہ اعظم نذیر تارڑ کے پاس وزارت قانون، وزارت انسانی حقوق اور وزارت پارلیمانی امور کے قلمدان موجود ہیں۔
وفاقی وزیر مصدق کے پاس وزارت پیٹرولیم اور وزارت آبی وسائل کا قلمدان ہے۔ خواجہ آصف کے پاس وزارت دفاع، اور وزارت دفاعی پیداوار۔ رانا تنویر کے پاس صنعت و پیداوار اور وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی۔ چوہدری سالک کے پاس وزارت مذہبی امور اور وزارت اوورسیز پاکستانیز۔ عطا تارڑ کے پاس وزارت اطلاعات و نشریات اور وزارت قومی ورثہ و ثقافت۔ محمد اورنگزیب کے پاس وزارت خزانہ اور وزارت ریونیو۔ احد چیمہ کے پاس وزارت اقتصادی امور اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے پاس وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور وزارت تعلیم و تربیت کا قلمدان موجود ہے۔
وفاقی کابینہ میں شامل 9 وزرا کے پاس صرف ایک ہی وزارت کا قلمدان ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے پاس وزارت خارجہ، احسن اقبال کے پاس وزارت منصوبہ بندی، محسن نقوی کے پاس وزارت داخلہ، جام کمال کے پاس وزارت تجارت، قیصر شیخ کے پاس وزارت میری ٹائم افیئرز، ریاض پیرزادہ کے پاس وزارت ہاؤسنگ، اویس لغاری کے پاس وزارت توانائی، جبکہ امیر مقام کے پاس وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کا قلمدان موجود ہے۔
مزیدپڑھیں:آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات منصفانہ اور شفاف ہیں، حکومت اب مزید بجلی نہیں خریدے گی، اویس لغاری
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ میں کے پاس وزارت ا کے قلمدان کا قلمدان اور وزارت
پڑھیں:
سنگجانی جلسہ کیس: اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسد قیصر کی سنگجانی جلسے کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع کر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسد قیصر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، سابق سپیکر قومی اسمبلی اپنی وکیل عائشہ خالد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
تفتیشی افسر کی استدعا پر درخواست ضمانت پر آج دلائل نہ ہو سکے، عدالت نے ہدایت کی کہ کیس کی اگلی سماعت پر ریکارڈ پیش کیا جائے اور دلائل دیئے جائیں۔
خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
عدالت نے اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی۔
مزید :