اتحاد حکومت پر مثبت تنقید کرے تو فائدہ ہوتا ہے ، علی گوہر
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
لاہور:
رہنما مسلم لیگ (ن) علی گوہر بلوچ کا کہنا ہے کہ اس قسم کا تاثر حکومت کی طرف سے بالکل نہیں ہے کہ حکومت غیر محفوظ اور خوف زدہ ہے، جب ہم اپوزیشن میں تھے تو ہمارے اتحاد تھے اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ ہم نے پورے ملک میں پُرامن جلسے کیے ہیں لیکن ظاہر ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ اس کا بہتر بتا سکتی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر یہ اتحاد بنانا چاہیں تو اتحاد حکومت پر مثبت تنقد کرے تو فائدہ ہوتا ہے حکومت کو.
رہنما تحریک انصاف ولید اقبال نے کہا کہ میرے خیال میں یہ ان کی بہت بڑی غلط فہمی ہے، آج کا اخبار کھولیں تو پہلے صفحہ پر ایک رپورٹ آئی ہوئی ہے، میں بطور مثال آپ کو بتانا چاہ رہا ہوں دہشت گردانہ حملوں میں جنوری کے مقابلے میں فروری میں ڈبل سے بھی زیادہ شہریوں کی شہادتیں ہوئیں تو سیاسی کارکنوں کو اور سیاسی جماعتوں کو دہشت گرد قرار دینا انھیں دہشت گردی کے کیسوں میں ڈالنا ، فوجی عدالتوں کے اندر ان کے لوگوں کو ٹرائی کرنا اس کے بجائے اپنی ترجیحات کو اصل دہشت گردوں کے خلاف رکھیں تفریق ہونی چاہیے.
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اتحاد کے خدوخال کو تو ابھی حتمی شکل ملنی ہے.
سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہاکہ اس بات میں تو کوئی شک نہیں کہ 8 فروری کے الیکشن سے پہلے ہی جو صورتحال دیکھنے میں آ رہی تھی اس میں بے دریغ اسٹیٹ کا استعمال ہوا ہے جس میں مختلف امیدواروں کو پیچھے کیا گیا ہے اور دوسروں کو آگے کیا گیا ہے.
دیکھیں اہم بات یہ ہے کہ میرا کہنا معنی نہیں رکھتاجو معنی رکھتی ہے وہ بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے یہ فیصلہ دیدیا ہے کہ پی ٹی آئی کا نشان غلط تعبیر کے تحت ان سے چھینا گیا تھا، جو بھی ان کی سیٹیں ہیں جو جیتی ہیں وہ ان کو دی جائیں اور ان کی مطابقت میں ریزرو سیٹوں کا حصہ بھی ان کو دیا جائے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا لیکن اب بہتری کی طرف جانا چاہیے: بیرسٹر گوہر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمیں اب بہتری کی طرف جانا چاہیے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، پی ٹی آئی کے تمام لوگوں نے برداشت کیا۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا، میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اب بہتری کی طرف جانا چاہیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 39 پارلیمنٹیرین نااہلی کی رسک پر ہیں، یہ اقدام جمہوریت کیلئے خوش آئند نہیں ہوگا۔
عدالتی نظام میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر غور کر رہے ہیں: چیف جسٹس پاکستان
واضح رہے کہ چند دن قبل پی ٹی آئی حمایت یافتہ جمشید دستی جعلی ڈگری کیس میں نااہل ہوئے تھے۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر اور سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو بھی 9 مئی کیس میں سزا سنائی گئی ہے۔
مزید :