ارمغان کے گھر میں سرچ آپریشن کیا جائے گا، ایف آئی اے
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)ایف آئی اے نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تمام معلومات پولیس سے لینے کے بعد ارمغان کے گھر میں سرچ آپریشن کیا جائے گا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پیر کو ملزم ارمغان کے گھر کا دورہ کرنا تھا تاہم ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دورے سے پہلے ہم پولیس حکام سےملاقات کریں گے اور کیس کے حوالے سے مکمل معلومات حاصل کریں گے۔ ۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے
پڑھیں:
لاہور پولیس کا کرایہ داری ایکٹ پرعملدرآمد، خلاف ورزی پر کارروائیاں تیز
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، غیرقانونی مقیم افراد کو کرائے پر مکان، دکان یا پراپرٹی دینے پر فوری ایکشن ہو گا۔ پولیس ٹیمیں کرایہ داروں کے کوائف کی تصدیق کیلئے فیلڈ میں مسلسل سرگرم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس کی جانب سے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ماہ اکتوبر میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 271 ملزمان کو گرفتار کرکے 152 مقدمات درج کئے گئے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال کرایہ داری ایکٹ کے تحت 2700 سے زائد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، غیرقانونی مقیم افراد کو کرائے پر مکان، دکان یا پراپرٹی دینے پر فوری ایکشن ہو گا۔
بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیمیں کرایہ داروں کے کوائف کی تصدیق کیلئے فیلڈ میں مسلسل سرگرم ہیں، کوائف کے اندراج سے انحراف کرنیوالے عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جا رہا ہے۔ کرایہ داروں کا اندراج نہ کروانے پر قانون حرکت میں آئے گا۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ مشتبہ عناصر کی شناخت میں کرایہ داری رجسٹریشن اہمیت کی حامل ہے، شہری اپنے کرایہ داروں کا اندراج فوری کروائیں۔