کراچی میں ناظم آباد کے قریب گودام میں آگ لگ گئی جس پر 8 گھنٹے گزرنے کے بعد قابو پالیا گیا۔ناظم آباد عیدگاہ گرانڈ کے قریب عمارت کی بیسمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، عمارت کے بیسمنٹ میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کرنے والی کمپنی کا آفس قائم ہے، فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ لگنے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق شدید دھوئیں کی وجہ سے آگ بجھانے میں شدید مشکلات پیش آئیں، گودام میں ہوا کی آمد ورفت کا کوئی راستہ نہیں تھا، گودام میں دھواں بھرجانے کی وجہ سے فائر فائٹرز کو اندر جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ریسکیو حکام کے مطابق عمارت میں موجود دفاتر آگ لگنے کے وقت بند تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: گودام میں

پڑھیں:

کراچی، مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

کراچی:

شہر قائد میں پیش آنے والے دو الگ الگ حادثات میں ایک خاتون سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ایک واقعہ جیل چورنگی کے قریب پیش آیا، جبکہ دوسرا واقعہ کلفٹن دو دریا کے ساحل پر پیش آیا۔

پہلے واقعے میں جیل چورنگی اسٹاپ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 45 سالہ خاتون شازیہ جاں بحق ہوگئیں۔

چھیپا حکام کے مطابق خاتون موٹر سائیکل پر سوار تھیں جب ان کا برقع موٹر سائیکل کی چین میں پھنس گیا، جس کے باعث وہ نیچے گر کر شدید زخمی ہو گئیں۔

زخمی حالت میں خاتون کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسرے واقعے میں کلفٹن دو دریا کے قریب واقع ایکسپریس وے بس اسٹاپ کے نزدیک سمندر کے کنارے سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان عظیم کے مطابق لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق متوفی کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی فوری شناخت کی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
  • وزیر اعظم کی چمن میں پاک افغان بارڈر کے قریب بم دھماکے کی شدید مذمت
  • کراچی، ڈاکو سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
  • ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ کا جامعہ پنجاب سے طلبہ کی گرفتاریوں پر شدید ردعمل
  • کرک، رات گئے تھانے پر فتنۃ الخوارج کے 30 دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • کرک؛ رات گئے تھانے پر فتنۃ الخوارج کے 30 دہشت گردوں کا حملہ ناکام
  • کراچی: کلفٹن سی ویو کے قریب گاڑی سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد
  • کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
  • کراچی کا سرکاری اسکول ریسٹورنٹ مالک کو دینے کی تیاری
  • کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں میں ڈینگی کی شدید وبا پھیلنے کا خطرہ