بلوچستان کے 5 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
بلوچستان کے 5 اضلاع کے ماحولیاتی سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق کوئٹہ،چمن، لورالائی، نوشکی اور ژوب کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ان اضلاع سے ماحولیاتی نمونے 3 سے 12 فروری کے درمیان لئے گئے تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کوئٹہ میں یخ بستہ ہواؤں کے سبب سردی میں اضافہ، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
کوئٹہ اور بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم سرد ہوگیا ہے، یخ بستہ ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ سردی کی شدت بڑھنے کے بعد شہریوں نے گرم ملبوسات اور کمبل دوبارہ نکال لیے ہیں۔ صبح سویرے اور رات کے اوقات میں ٹھنڈ میں اضافے کے باعث نزلہ، زکام، کھانسی اور سینے کے امراض میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ اسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں درجہ حرارت صفر ڈگری تک جا پہنچا۔ زیارت میں منفی 1، ژوب میں 7، چمن میں 7، نوکنڈی میں 14، سبی میں 17، تربت میں 19، گوادر میں 17 اور جیوانی میں کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔