غزہ کی صورتحال پر قاہرہ میں عرب رہنماؤں کا غیر معمولی اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
قاہرہ اجلاس کے آغاز پر اپنے کلمات میں مصری صدر عبد الفتاح السیسی نے کہا کہ خطے کو بہت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جو اس کی سلامتی اور استحکام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے خلاف جنگ کا مقصد اس کے باشندوں کو اسلحے کے زور پر نکالنے کی کوشش کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیلئے قاہرہ میں عرب رہنماؤں کا غیر معمولی اجلاس ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قاہرہ اجلاس کے آغاز پر اپنے کلمات میں مصری صدر عبد الفتاح السیسی نے کہا کہ خطے کو بہت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جو اس کی سلامتی اور استحکام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے خلاف جنگ کا مقصد اس کے باشندوں کو اسلحے کے زور پر نکالنے کی کوشش کرنا ہے۔ السیسی نے کہا کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت انسانیت کی تاریخ میں ایک شرمناک داغ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام اپنی سرزمین سے چمٹے ہوئے ہیں اور ان کا عزم اپنے حقوق کے حصول کے لیے کھڑے ہونے کا نمونہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کی کوششیں غزہ میں جنگ کو روکنے کا باعث بنیں گی۔ بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے بھی ایک تقریر میں کہا کہ ہم فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے تمام منصوبوں کی مخالفت کرتے ہیں اور غزہ کے لیے مصر کے منصوبے کی حمایت کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے مزید کہا کہ
پڑھیں:
شیخ وقاص اکرم نے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں پر طنز کے تیر چلا دیے
شیخ وقاص اکرم—فائل فوٹوپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے اپنی پارٹی کی موجودہ قیادت پر سابق پارٹی رہنماؤں کی جانب سے کی گئی تنقید پر طنز کے تیر چلا دیے۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں شیخ وقاص نے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی تنقید کو پرانا چورن قرار دیا اور کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال میں ایسی کوششوں کو پزیرائی نہیں ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی سے موجودہ قیادت کی ملاقات نہ کرنا غلط بیانی ہے، پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ ان سے ملتے رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پارٹی میں وہی ہو گا جو بانیٔ پی ٹی آئی کہیں گے، باقی سب لوگ غیر متعلقہ ہیں۔