احمد شہزاد نے پاکستانی کرکٹ کی تلخ حقیقت سے پردہ اٹھا دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
احمد شہزاد ایک ایسے کرکٹر ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں بڑا نام کمایا۔ اب وہ ایک تجزیہ کار ہیں اور وہ اپنی فاؤنڈیشن بھی چلا رہے ہیں۔ وہ کھل کر ہر اس شخص پر تنقید کرتے ہیں جو اپنا کام اچھی طرح سے نہیں کرتا۔
چیمپیئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر احمد شہزاد کافی غصے میں ہیں اور ٹیم پر کھل کر تنقید بھی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: احمد شہزاد نے پاکستانی ٹیم کو فلم لگان دیکھنے کا مشورہ کیوں دیا؟
احمد شہزاد نے اس بارے میں بات کی کہ پاکستان کرکٹ میں اصل میں کیا غلط ہے،انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں ہر سطح پر میرٹ کا بہت بڑا فقدان ہے، کرکٹ ایک دن میں تباہ نہیں ہوئی۔ ایسے لوگ ہیں جن کے پاس طاقت ہے اور وہ ان عہدوں پر کئی سالوں سے بیٹھے ہیں۔
’جیسے ہی کوئی حقیقت میں تبدیلی لانے کی کوشش کرتا ہے، یہ آمرانہ گروہ اس کے خلاف ہو جاتا ہے، اس کا انجام تمام محکموں میں بہتری کے فقدان پر ہوتا ہے اور یوں تباہ کن نتائج برآمد ہوتے ہیں۔‘
احمد شہزاد نے کہا کہ میرٹ پر اچھے کوچز رکھے جاسکتے ہیں، ملک میں اگر اچھے کوچز نہیں تو باہر کے لوگ یہ کرسکتے ہیں لیکن جن لوگوں کے پاس اختیار ہے وہ ایسا کرنا نہیں چاہتے اور معاملات اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: احمد شہزاد نے بابر اعظم کو ’جعلی کنگ‘ کیوں قرار دیا؟
آپ نے صحیح وقت پر صحیح لوگوں کو صحیح جگہ پر لگانا ہوتا ہے نہ کہ اپنے یاروں دوستوں کو تاکہ میرٹ پامال نہ ہو، پاکستان میں کچھ ایسا ہوتا ہے کہ اس کو بھی رکھ لو، اُس کو بھی رکھ لو تاکہ میڈیا اسی پر بات کرے اور اصل ذمہ داروں پر کوئی انگلی نہ اٹھائے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news احمد شہزاد تلخ حقیقت قومی کرکٹ ٹیم میرٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تلخ حقیقت قومی کرکٹ ٹیم
پڑھیں:
عمران خان ڈیل نہیں کریں گے سر اٹھا کر واپس آئیں گے: سلمان اکرم راجہ
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے اور وہ سر اٹھا کر واپس آئیں گے ان کا کہنا تھا کہ کامن ویلتھ کی رپورٹ کے مطابق نوے سے پچانوے حلقوں میں فارم پینتالیس اور چھیالیس میں واضح فرق سامنے آیا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ الیکشن پر حملہ کیا گیا اور دھاندلی براہ راست برسر اقتدار جماعت کے حق میں ہوئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج پوری دنیا یہ بات کر رہی ہے کہ پاکستان کے آئین پر حملہ ہوا ہے جو کہ قومی سطح پر باعث شرم ہے انہوں نے کہا کہ آئین میں کی گئی غیر قانونی ترامیم کو واپس کرایا جائے گا جبکہ پارلیمان کو بری طرح مفلوج کر دیا گیا ہے اور عدالتی نظام کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی میں کتنے عرصے تک بیٹھنا ہے اس کا فیصلہ پارٹی کے بانی کریں گے تاہم ایک بات واضح ہے کہ عمران خان کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہوں گے اور ہمیشہ کی طرح عوام کے سامنے سر بلند کر کے واپس آئیں گے