کراچی، بینک لاکرز سے شہری کا 10 کروڑ مالیت کا سامان چوری
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
شہری کے مطابق لاکر میں ڈائمنڈ، گولڈ جیولری، برانڈڈ گھڑیاں اور دیگر اشیا رکھی تھیں، 6 فروری کو لاکر میں سارا سامان تھا، 19 فروری کو بینک گئے تو لاکر خالی تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے درخشاں کے بینک لاکر سے شہری کا 10 کروڑ مالیت کا سامان چوری ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق درخشاں کے علاقے میں نجی بینک کے لاکر سے 10 کروڑ روپے مالیت کا سامان چوری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، متاثرہ شہری نے درخشاں تھانے میں واردات کا مقدمہ درج کرا دیا۔ شہری کے مطابق لاکر میں ڈائمنڈ، گولڈ جیولری، برانڈڈ گھڑیاں اور دیگر اشیا رکھی تھیں، 6 فروری کو لاکر میں سارا سامان تھا، 19 فروری کو بینک گئے تو لاکر خالی تھا۔ متاثرہ شہری نے پولیس کو بتایا کہ جولائی 2010ء سے لاکر آپریٹ کر رہا ہوں، مختلف وقتوں میں سامان رکھتا گیا، ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کو بھی درخواست ارسال کر دی۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے، جبکہ مدعی سے بھی تفصیلات لے لی گئیں، تحقیقات کے دوران ضرورت محسوس ہوئی تو مزید دفعات بھی عائد کی جائیں گی۔ پولیس نے واقعے سے متعلق بینک کے عملے کو بھی تفتیش کیلئے طلب کر لیا، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر ریکارڈ بھی حاصل کر لیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سندھ میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز، پی ڈی ایم اے کا امدادی سامان روانہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر صوبے بھر میں امدادی سامان روانہ کیا گیا ہے۔ کراچی سے ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کی درخواست پر امدادی سامان کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ جامشورو ڈی ڈی ایم اے کو 6 ہزار مچھر دانیاں، 16 وہیل چیئرز اور 3 فوگنگ مشینز دی گئی ہیں، ٹنڈوالہٰ یار اور سانگھڑ کے ڈی ڈی ایم ایز کو 5، 5 ہزار مچھر دانیاں فراہم کی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی و مشیر برائے بحالی کی ہدایات پر امدادی سامان فراہم کیا جا رہا ہے، متاثرہ اضلاع کو فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے پی ڈی ایم اے متحرک ہے۔