WE News:
2025-08-01@18:16:14 GMT

یو اے ای گولڈن ویزا: طلبا کو کون سے بڑے فائدے مل سکتے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

یو اے ای گولڈن ویزا: طلبا کو کون سے بڑے فائدے مل سکتے ہیں؟

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے تعلیم کے شعبے میں 16 ہزار 456 افراد کو گولڈن ویزے جاری کیے گئے ہیں۔ اماراتی گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں میں 10 ہزار 710 ہائی اسکول کے بہترین طلبہ بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے امتحانات میں 95 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔ اس کے علاوہ حکومت نے 5 ہزار 246 نمایاں یونیورسٹی گریجویٹس کو گولڈن ویزے جاری کیے ہیں جبکہ 337 تعلیمی ماہرین کو بھی گولڈن ویزا دیا گیا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ یونیورسٹیوں کے 147 گریجویٹس اور 16 نمایاں سائنسدانوں کو بھی گولڈن ویزے دیے گئے ہیں۔

گولڈن ویزا زیادہ تر بزنس کمیونٹی کے پاس ہوتا ہے، جو یو اے ای میں سرمایہ کاری کرتے ہیں، لیکن حال ہی میں طلبہ کو بھی یہ ویزا دیا گیا ہے۔ گولڈن ویزا کیا ہے؟ اس کے کیا فائدے ہوتے ہیں؟ اور طلبہ کو اس کے بعد کس قسم کی سہولیات مل سکتی ہیں؟۔

یہ بھی پڑھیں صبور علی بھی دبئی کا گولڈن ویزا حاصل کرنے میں کامیاب

گولڈن ویزا کے مثبت اور منفی دونوں پہلو ہیں، عدنان پراچہ

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین محمد عدنان پراچہ کا کہنا تھا کہ گولڈن ویزا حاصل کرنے والے یہ 16 ہزار افراد مختلف ممالک کے ہیں، اور اس میں یقیناً پاکستانی بھی شامل ہوں گے، جو کہ پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے۔ یو اے ای کی جانب سے گزشتہ چند برسوں کے دوران اوورسیز کے لیے بہت سے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس کے منفی اور مثبت دونوں پہلو ہیں، گولڈن ویزا ہر شخص کے بس کی بات نہیں ہوتی کیونکہ گولڈن ویزا بزنس کمیونیٹی یا اس فرد کے پاس ہوتا ہے جو یو اے ای میں انویسٹمنٹ کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اب یو اے ای کی جانب سے تقریباً 16 ہزار تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے افراد کو گولڈن ویزے دیے گئے ہیں، اور گولڈن ویزے میں سب سے پہلی چیز یہ ہوتی ہے کہ آپ 10 برس تک وہاں رہ سکتے ہیں، اور اپنی فیملی کو بھی بلوا سکتے ہیں۔

عدنان پراچہ کے مطابق گولڈن ویزا حاصل کرنے والا شخص وہاں کسی بھی قسم کی نوکری کرنے کا اہل ہوتا ہے، اس کا ریزیڈینشئل اسٹیٹس وہاں کے مقامی افراد کے طرح ہی ہوتا ہے، وہ وہاں کوئی بھی کاروبار کرسکتا ہے۔ کوئی کمپنی کھول سکتا ہے، اس کے علاوہ بھی بے شمار فائدے ہوتے ہیں۔

اس بارے میں مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای اچھے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرکے برین ڈرین جیسی صورتحال پیدا کرسکتا ہے، اگر اسی گولڈن ویزا کی بات کی جائے تو جن طلبہ کو یہ جاری کیا گیا ہے، وہ جب 10 سال تک وہاں رہ سکتے ہیں، وہ بھی اتنی سہولیات کے ساتھ، تو وہ وہیں اپنی آگے کی پڑھائی کو بھی ترجیح دیں گے، اور پھر وہیں اپنی خدمات بھی فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ 10 سال کے عرصے تک جب وہ وہیں رہ سکتے ہوں گے تو وہ یقیناً رہیں گے، اور اتنا لمبا عرصہ رہنے کے بعد وہ وہاں کے ماحول، وہاں کے کلچر میں رچ بس جائیں گے، جس کے بعد وہ خود ہی واپس نہیں آنا چاہیں گے، لیکن اگر وہ یہاں اپنے خاندان کی کفالت کرتے ہیں تو یہ فائدہ ہوگا، کہ پاکستان میں زرمبادلہ آتا رہے گا۔ اور ساتھ میں یو اے ای کی جانب سے یہ قدم دوسرے بچوں کو بھی موٹیویٹ کرے گا کہ وہ اپنے تعلیمی کیریئر میں اچھا پرفارم کریں، اور ملک کا نام روشن کریں۔

گولڈن ویزا ہولڈرز کو یو اے ای کے صحت کے نظام سے فائدہ حاصل ہو سکتا ہے، محمد جنید

ٹریول ایجنٹ محمد جنید نے اس بارے میں بتایا کہ گولڈن ویزے کے بہت سے فوائد ہیں، جس میں 10 سال تک یو اے ای میں رہنے کی اجازت، اپنے گھر والوں کو یو اے ای میں بلانے کی اجازت، 6 ماہ سے زیادہ کا عرصہ بھی یو اے ای سے باہر گزاریں تو ان کا ویزا منسوخ نہیں ہوتا، اس کے علاوہ گولڈن ویزا آپ کو گھریلو مددگاروں کی کسی بھی تعداد کو اسپانسر کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ گولڈن ویزا ہولڈرز کو یو اے ای کے صحت کے نظام سے فائدہ حاصل ہو سکتا ہے، اس کے علاوہ اور بھی بے شمار فائدے حاصل ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا

انہوں نے مزید کہاکہ طلبہ کے لیے بھی بے شمار فائدے ہوتے ہیں، جیسے یو اے ای میں گولڈن ویزا رکھنے والے طلبہ کو خصوصی اسکالرشپس، تحقیقاتی پروگرامز اور دیگر تعلیمی فائدے مل سکتے ہیں، جس کے باعث انہیں آگے جاکر ملازمت کے حصول میں مدد مل سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اوورسیز بزنس کمیونٹی طلبہ کو فائدہ گولڈن ویزا متحدہ عرب امارات وی نیوز یو اے ای.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اوورسیز بزنس کمیونٹی طلبہ کو فائدہ گولڈن ویزا متحدہ عرب امارات وی نیوز یو اے ای گولڈن ویزا حاصل کرنے یو اے ای میں اس کے علاوہ گولڈن ویزے کی جانب سے سکتے ہیں انہوں نے ہوتے ہیں ہوتا ہے گئے ہیں طلبہ کو کے لیے کو بھی

پڑھیں:

ایف بی آر کا جولائی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا نیک شگون ہے، عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ماہ جولائی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا نیک شگون ہے،امید ہے کہ رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ٹیکس ہدف کے حصول کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیکس ہدف کے حصول کیلئے حکومت کو ٹیکس نیٹ وسیع کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کاروباری اور برآمد کنندگان پر ٹیکسوں کی شرح میں کمی سے کاروبار بڑھے گا،صنعتوں پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے سے پیداوار میں اضافہ ہوگا۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پیداوار میں اضافہ ہوا تو حکومت کو ٹیکس بھی زیادہ ملے گا،ٹیکس ریٹ کم کرنے سے ٹیکس چوری کا بھی خاتمہ ممکن ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جولائی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے بعد ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں
  • ڈیجیٹل لرننگ: فائدے، نقصانات، امکانات
  • عمران خان کے بیٹوں نے ویزا کیلئے درخواست نہیں دی: پاکستانی ہائی کمیشن
  • ایف بی آر کا جولائی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا نیک شگون ہے، عاطف اکرام شیخ
  •  ہر ماہ 1,20,000 روپے وظیفہ طلبہ کیلئے سنہری موقع
  • امریکا کا چاند پر دوبارہ انسان بھیجنے اور بیس کیمپ قائم کرنے کا اعلان
  • جامعہ کراچی کے طلبا کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار
  • قائداعظم یونیورسٹی کے ہاسٹل سے گرفتار طلبا کے خلاف مقدمہ درج، 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • تعلیم اور درسگاہوںکے مسائل
  • بارش و سیلاب کی تباہ کاریاں