امریکا نے یمن کی انصار اللّٰہ تنظیم کو دہشتگرد قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
امریکی محکمہ خارجہ نے یمن کی انصار اللّٰہ تنظیم کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حوثیوں سے مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔
ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ نے حوثیوں سے امریکا کے علاقائی شراکت داروں اور میری ٹائم تجارت کو بھی خطرہ ظاہرکیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمن کے حوثیوں نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کے دوران خلیج عدن سے گزرنے والے امریکی جہازوں کو نشانہ بنایا تھا تاہم چینی جہازوں پر حملے نہیں کیے تھے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکا اور چین کے درمیان ٹک ٹاک ڈیل کا فریم ورک طے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور چین کے درمیان ٹِک ٹاک فریم ورک پر معاہدہ ہوگیا،جس کے تحت ٹک ٹاک کا کنٹرول امریکا کو منتقل ہو جائے گا۔ 17کروڑ امریکی صارفین والی مقبول ایپ ٹک ٹاک کے حوالے سے امریکا اور چین کے درمیان کئی ماہ کی مذاکراتی کوششوں کے بعد اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ معاہدے کا مقصد امریکی سیکورٹی خدشات کو دور کرنا اور ساتھ ہی ایپ کی چینی خصوصیات کو برقرار رکھنا ہے۔