کراچی؛ سحری میں دودھ لینے آئے شہریوں سے لوٹ مار کی فوٹیج سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
کراچی:
کراچی میں سحری کے لیے دودھ لینے کے لیے آئے شہریوں سے ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔
لانڈھی کے علاقے میں دودھ کی دکان پرمسلح ڈکیت شہریوں سے موبائل فون ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کرفرارہوگئے۔ منگل اوربدھ کی درمیانی شب لانڈھی تھانے کےعلاقے لانڈھی نمبر 2 ماڈل پارک کے قریب دودھ کی دکان پر ڈاکوؤں نے دھاوا بولا۔
3 مسلح ڈکیت دودھ کی دکان پرموجود شہریوں سے موبائل فونز، نقدی اوردیگر قیمتی سامان لوٹ کربا آسانی فرار ہوگئے۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سانے آگئی، جس میں ڈکیتوں کو اسلحے کے زورپر شہریوں سے لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مسلح ڈکیت دودھ کی دکان پرکافی دیرموجود رہے اور یکے بعد دیگرے کئی شہریوں کو لوٹا اور فرارہوگئے۔
واردات کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح ہیں، جس کی مدد سے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہریوں سے رابطہ ہوگیا ہے اورانہیں مقدمے کے اندراج کے لیے تھانے طلب کرلیا گیا ہے ۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دودھ کی دکان شہریوں سے
پڑھیں:
لاہور: ڈاکوؤں کا شہریوں سے لوٹ مار کا نیا طریقہ واردات
فوٹو: فائللاہور میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے لوٹ مار کا نیا طریقہ واردات ڈھونڈ لیا۔
پولیس کے مطابق شالیمار میں دو ڈاکوؤں نے راستہ پوچھنے کے بہانے شہری کو روکا، راستہ پوچھنے کے بہانے ملزمان نے شہری کی جیب میں الیکٹرانک ڈیوائس ڈال دی۔
پولیس کے مطابق جب متاثرہ شخص نے مزاحمت کی تو ملزمان نے دھمکی دی دی کہ مزاحمت کی تو جیب میں موجود بم سے اڑا دیں گے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے متاثرہ شہری کو گھر لے جاکر نقدی، جیولری اور موبائل فونز لوٹ لیے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ شواہد کی مدد سے تفتیش جاری ہے۔