شہباز شریف، مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست، جواب جمع کرانے کیلیے پولیس کو آخری موقع
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
اسلام آباد کی عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیرداخلہ محسن نقوی سمیت دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس کو آخری موقع دے دیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز،وزیر داخلہ محسن نقوی و دیگر کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست پرپولیس کی جانب سے جواب جمع نہ کروایا جاسکا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن نے آئندہ سماعت پر جواب جمع کروانے کے لیے آخری موقع دے دیا۔
ڈی ایس پی لیگل نے کہااس کیس سے متعلق ایس ایچ او لال مسجد کے معاملے کی وجہ سے وہاں مصروف ہیں۔ عدالت مزید 2 ہفتے کا وقت دے دے جواب جمع کروا دیں گے۔ عدالت نے کہا کہ لال مسجد والا کام ہے تو کیا یہ کام نہیں ہے؟اس سے پہلے بھی آپ تاریخیں لے چکے ہیں۔ آپ کے لیے رپورٹ جمع کروانے کا یہ آخری موقع ہے۔ شہری گل خان نے مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دائر کررکھی ہے۔ گل خان کا بیٹا مبینہ طور پر 26 نومبر احتجاج میں فائرنگ سے جاں بحق ہوا تھا۔ گل خان کی اس سے قبل 22 اے کی درخواست عدم پیروی پر خارج ہوچکی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جواب جمع
پڑھیں:
بھارت میں حقوق کیلیے احتجاج کرنا جرم قرار؛ پولیس کا مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاؤن
بھارت میں مسلمانوں کا پرامن احتجاج اب جرم بنتا جا رہا ہے، مودی حکومت میں اقلیتوں کی آواز کو دبانے کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتر پردیش میں مسجد کے باہر وقف بل کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو دہشتگردوں کی طرح نشانہ بنایا گیا۔ یوپی پولیس نے متنازع وقف بل پر آواز اٹھانے والے 50 سے زائد مسلمانوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔
احتجاج کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو یوپی پولیس نے مظاہرین پر بدترین تشدد کیا جب کہ مظاہرین کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا گیا۔
بل کی مخالفت میں سیاہ پٹیاں باندھنے پر بھی ایک لاکھ روپے کے مچلکے کی دھمکی دی گئی۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت نے اقلیتوں کی آواز دبانا اپنی پالیسی بنا لی ہے۔ احتجاج روکنے کے لیے دھمکیاں، مقدمات اور تشدد جیسے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ رویہ جمہوریت کی نفی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔