UrduPoint:
2025-08-02@09:17:18 GMT

غزہ تعمیر نو کے مصری منصوبے کی عرب رہنماؤں نے توثیق کر دی

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

غزہ تعمیر نو کے مصری منصوبے کی عرب رہنماؤں نے توثیق کر دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 مارچ 2025ء) قاہرہ میں منگل کو عرب لیگ کے ایک غیر معمولی اجلاس میں رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کی پٹی علاقے کی آبادی کو دوسرے ملکوں میں متنقل کرنے اور ایک ساحلی تفریح گاہ کے طور پر اس کی تعمیر نو کے منصوبے کے مقابلے میں اپنے ایک متبادل منصوبے کی توثیق کی۔

ٹرمپ کے مقابلے میں غزہ کے لیے ’عرب منصوبہ‘ پیش کرنے کی تیاریاں

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے سمٹ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرب رہنماؤں نے غزہ پٹی کے لیے جنگ کے بعد کے مصری منصوبے کی توثیق کر دی ہے، جس کے تحت لگ بھگ 20 لاکھ فلسطینیوں کو علاقے میں بدستور رہنے کی اجازت مل جائے گی۔

عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایک پانچ سالہ منصوبہ پیش کیا گیا تھا، جس پر دستاویزات کے مسودے کے مطابق، 53 بلین ڈالر لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

غزہ: ٹرمپ خاندان کے مشرق وسطیٰ میں کاروباری مفادات

انہوں نے اس سے قبل سربراہی اجلاس کا آغاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر حقیقی امن قائم نہیں ہو گا، ''امن زبردستی نہیں آئے گا اور زبردستی نہیں آسکتا۔

" امریکہ نے فیصلے کا خیر مقدم کیا لیکن غزہ میں حماس کے اقتدار کے خلاف

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے سربراہی اجلاس کے بعد ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ عالمی برادری کی طرف سے کسی بھی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان برائن ہیوز نے کہا کہ وائٹ ہاؤس نے عرب ممالک کی طرف سے آنے والی اس خبر کا خیرمقدم کیا ہے لیکن اصرار کیا کہ حماس غزہ میں اقتدار میں نہیں رہ سکتی۔

ہیوز نے کہا، "صدر ٹرمپ واضح کر چکے ہیں کہ حماس غزہ پر حکومت جاری نہیں رکھ سکتی۔ جب کہ صدر جنگ کے بعد غزہ کے لیے اپنے جرات مندانہ وژن پر قائم ہیں، وہ خطے میں ہمارے عرب شراکت داروں کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔"

منصوبے کے بارے میں ہم اب تک کیا جانتے ہیں

ڈی پی اے اور روئٹرز نیوز ایجنسیوں کے ذریعہ دیکھے گئے 112 صفحات پر مشتمل مسودہ دستاویز کے مطابق ابتدائی چھ ماہ کے بحالی کے مرحلے میں ملبہ ہٹانے اور تقریباً 3 بلین ڈالر کی لاگت سے عارضی مکانات کی تنصیب پر توجہ دی جائے گی۔

منصوبے کے مطابق پہلے مرحلے میں، اگلے دو سالوں میں غزہ میں 200,000 ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں مزید 200,000 ہاؤسنگ یونٹ تعمیر کیے جائیں گے۔

سن دو ہزار تیس تک، اس منصوبے میں 30 لاکھ افراد کے ساتھ ساتھ ایک ہوائی اڈے، صنعتی زون، ہوٹلوں اور پارکوں تک لاکھوں نئے مکانات کی تعمیر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

صدر السیسی نے کہا کہ ایک "آزاد" فلسطینی ادارہ تعمیر نو کے منصوبے کے تحت غزہ کا انتظام کرے گا، فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ ان کی فلسطینی اتھارٹی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

اقوام متحدہ، یورپی یونین نے مصری تجاویز کی حمایت کی

السیسی نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ کی تعمیر نو کے مصری منصوبے کی حمایت کرے، اور اسے اقوام متحدہ اور یورپی یونین دونوں کی حمایت حاصل ہے۔

قاہرہ سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش نے کہا کہ انہوں نے عرب ممالک کی زیر قیادت اس اقدام کی "پرزور حمایت" کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اس کوشش میں مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔

یورپی یونین کونسل کے صدر انٹونیو کوسٹا نے بھی ان منصوبوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ، مغربی کنارے اور بیرون ملک لاکھوں فلسطینیوں کو امید دلاتے ہیں، ''وہ خوفناک مصائب جس کا ہم سب نے گزشتہ ڈیڑھ سال سے مشاہدہ کیا ہے ختم ہو سکتے ہیں۔

‘‘

بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے بھی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "ہم غزہ کی پٹی کے لیے سربراہی اجلاس میں پیش کیے گئے مصری منصوبے کو سراہتے ہیں اور اس منصوبے کی حمایت کرنے پر زور دیتے ہیں، جو ہمارے برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور ہمارے قومی مفادات کے تحفظ میں مدد کرتا ہے۔"

شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے بھی اس سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔

تقریباً تین ماہ قبل بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹانے کے بعد اس طرح کے کسی اجلاس میں ان کی پہلی شرکت ہے۔ شرع نے ٹرمپ کی تجاویز کو "ایک بہت بڑا جرم قرار دیا ہے جو کسی صورت میں منظور نہیں۔" ٹرمپ نے کیا تجویز پیش کی تھی

سعودی عرب نے تقریباً دو ہفتے قبل عرب رہنماؤں کے ایک اجلاس کی میزبانی کی تھی جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے غزہ کی تعمیر نو، اس کے کنٹرول اور علاقے سے فلسطینیوں کے انخلا کے بارے میں پیش کیے گئے مجوزہ منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے درمیان جنگ کے اختتام پر غزہ کی تعمیر نو کے لیے کنٹرول سنبھال لے گا اور علاقے کو مشرق وسطی کے ایک پرکشش ساحل میں تبدیل کر دے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے تجویز دی تھی کہ غزہ کے رہائشی مصر اور اردن چلے جائیں۔

ج ا ⁄ ص ز، رب (اے پی، روئٹرز، اے ایف پی، ڈی پی اے)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے غزہ کی تعمیر نو کی تعمیر نو کے سربراہی اجلاس کرتے ہوئے کہا اقوام متحدہ السیسی نے منصوبے کی منصوبے کے اجلاس میں نے کہا کہ کی حمایت انہوں نے پیش کی کے لیے کے بعد

پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں: اسمبلیوں اور سینیٹ سے نااہلی کے بعد ان کے پاس کیا آپشن ہے؟

31 جولائی کو فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے 2 اہم مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز، رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر اور صاحبزادہ حامد رضا سمیت دیگر 108 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزائیں، فواد چوہدری و دیگر بری

اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی مقدمات ہی میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر سمیت پی ٹی آئی اراکین صوبائی اسمبلی کو سزائیں سنائی تھیں جس کے نتیجے میں وہ عوامی نمائندگی کے لیے نااہل قرار پائے۔ ان سزاؤں کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کو قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کی نشستوں سے نااہل قرار دیے جانے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

اب ان سزاؤں کے خلاف اگر ہائیکورٹ میں اپیلیں بھی دائر کر دی جاتی ہیں تو عبوری حکمنامے کے طور پر فوری طور پر ہائیکورٹ سزاؤں کو معطل تو کر سکتی ہے لیکن ختم نہیں کر سکتی۔ جبکہ عدالت کی جانب سے سزائیں سنائے جانے کے بعد نااہلیت صرف اسی صورت میں ختم ہو سکتی ہے جب ٹرائل عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ اس معاملے پر ہم نے ماہرین قانون سے بات کی ہے۔

ایڈووکیٹ حسن رضا پاشا

پاکستان بار کونسل ایگزیکٹو کمیٹی کے سابق چیئرمین حسن رضا پاشا نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو سزائیں سنائی گئی ہیں، انہیں ان فیصلوں کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کرنی پڑیں گی لیکن اپیل دائر کرنے کے لیے خود کو قانون کے حوالے کرنا ضروری ہے۔

حسن رضا پاشا نے کہا کہ جب تک یہ خود کو قانون کے حوالے نہیں کریں گے اپیلیں دائر نہیں ہو پائیں گی۔

9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزائیں، فواد چوہدری و دیگر بری

ایک سوال کا جواب کہ آیا ٹرائل عدالت کی جانب سے سزائیں سنائی جانے کے فوراً بعد الیکشن کمیشن کسی رُکنِ اسمبلی کو نااہل قرار دے سکتا ہے، حسن رضا پاشا نے کہا کہ انصاف کا تقاضا تو یہ ہے کہہائی کورٹ سے اپیلوں کے فیصلے تک انتظار کیا جائے لیکن آج کل الیکن کمیشن جلد بازی میں نظر آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری بات یہ ہے کہ جب تک سزا پانے والے پی ٹی آئی اراکینِ اسمبلی کو ڈی سیٹ نہیں کیا جاتا وہ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا کریں گے؟ جس طرح جمشید دستی کے مقدمے میں ہوا کہ الیکشن کمیشن نے اُس کے حلقے میں مظفر گڑھ میں انتخابی شیڈول کا بھی اعلان کر دیا، جس کو جمشید دستی نے چیلنج کیا تو لاہور ہائیکورٹ نے اُس پر حکم امتناع جاری کر دیا۔

ایڈووکیٹ میاں رؤوف عطاء

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے موجود صدر میاں رؤوف عطاء ایڈووکیٹ نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان اراکین اسمبلی کے پاس 30 دن کا وقت ہے۔ 30 دن کے اندر انہیں اپیلیں دائر کرنی ہیں جس کے لیے ان کی گرفتاری ضروری ہے، غیر حاضری میں اپیلیں دائر نہیں کی جا سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی آئینی ذمے داری ہے کہ جب کسی بھی رُکنِ اسمبلی کے خلاف کوئی عدالتی حکمنامہ آ جائے اُس کو فوراً ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کرے کیونکہ جب کوئی سزا یافتہ ہو جاتا ہے تو اُس کے وہ حقوق نہیں رہتے جو عام آدمی کے ہوتے ہیں، اُس کے پاس سے لوگوں کی نمائندگی کرنے کا حق چِھن جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی کتنی نشستیں رہ گئی ہیں؟

میاں رؤوف عطاء نے بتایا کہ جس جُرم کی نوعیت اخلاقی ہو یا معاشرے کے خلاف جُرم ہو تو اُس میں عدالتی حکمنامے کے بعد فوراً نااہلی ہو جاتی ہے۔ جیسے یوسف رضا گیلانی کے بارے میں ہم نے دیکھا کہ ایک ڈیڑھ منٹ کی سزا کے بعد وہ نااہل ہو گئے تھے۔ لیکن کئی ایسے انفرادی نوعیت کے جرائم ہوتے ہیں جیسے کسی بینک کے ساتھ کوئی معاملہ یا قرض کی ادائیگی وغیرہ نہ کی ہو تو ایسی صورت میں اگر سزا 2 سال سے کم ہے تو اپیلوں کے فیصلے تک ڈی سیٹ نہیں کیا جاتا۔

ایڈووکیٹ عمران شفیق

سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی آرڈر کے بعد نااہلی فوراً ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہائیکورٹ میں اپیل بھی جائے گی تو فوری طور پر ہائیکورٹ سزا کو معطل کر سکتی ہے ختم نہیں کر سکتی اور جب تک سزا ختم نہ ہو جائے نااہلی برقرار رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آج جمہوریت کے لیے ایک افسوس ناک دن ہے، تحریک انصاف کا پارٹی رہنماؤں کو سزاؤں پر ردعمل

عمران شفیق نے کہا کہ جمشید دستی کا معاملہ الیکشن کمیشن سے نااہلی تھا لیکن اس بار پی ٹی آئی اراکینِ اسمبلی کے خلاف جو فیصلے آئے ہیں وہ عدالتی فورم سے آئے ہیں جن کے فوراً بعد نااہلی خود بخود ہو جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایڈووکیٹ حسن رضا پاشا ایڈووکیٹ عمران شفیق ایڈووکیٹ میاں رؤوف عطاء پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں تحریک انصاف نااہلیاں

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں: اسمبلیوں اور سینیٹ سے نااہلی کے بعد ان کے پاس کیا آپشن ہے؟
  • جرمنی میں بلدیہ کونسل کا مسجد کو گرانے کا حکم، مسلم تنظیم نے انکار کردیا
  • وائٹ ہائوس، ٹرمپ انتظامیہ کا 20 کروڑ ڈالر سے نیا بال روم تعمیر کرنے کا اعلان
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مصری صدر اور وزیر دفاع سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو
  • جنرل ساحر شمشاد کا دورہ مصر، صدر السیسی، وزیرِ دفاع اور کمانڈر اِن چیف سے ملاقاتیں
  • معروف امریکی سیاستدان محمد عارف کا وزیراعظم شہباز شریف سے نوبل انعام کیلئے امریکی صدر ٹرمپ کی نامزدگی کی توثیق کا مطالبہ
  • چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی اعلی معیار کی ترقی کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، چینی صدر
  • 26 نومبر احتجاج کیس میں 50 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری جاری
  • جرمنی: اسٹٹگارٹ کے قریب مسجد کو گرانے کا حکم
  • شادی کیوں نہیں کی ؟ توثیق حیدر نے پہلی بار وجہ بتادی