مستقبل میں امریکا سے بات چیت میں ایرانی جوہری پروگرام شامل ہوگا، روس
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
کریملن کے مطابق ایران ان موضوعات میں سے ہے، جس پر امریکا اور روس مزید تفصیل سے بات کریں گے۔ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مسائل سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن نے کہا ہے کہ مستقبل کی روس، امریکا بات چیت میں ایران کے جوہری پروگرام کا معاملہ شامل ہوگا۔ روسی صدارتی محل (کریملن) کے مطابق گزشتہ ماہ امریکا روس ابتدائی بات چیت میں بھی ایرانی جوہری پروگرام پر گفتگو ہوئی۔ کریملن کے مطابق ایران ان موضوعات میں سے ہے، جس پر امریکا روس مزید تفصیل سے بات کریں گے۔ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مسائل سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جوہری پروگرام
پڑھیں:
ایرانی صدر مسعود پزشکیان متوقع طور پر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، سفارتی ذرائع
وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کی تاریخ پر بات ہورہی ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر متوقع طور پر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان پہنچے گا، دورے کے دوران ایرانی صدر کی وزیراعظم، صدر مملکت سے ملاقاتیں ہوں گی، ایرانی صدر دورے میں پاکستانی سول و فوجی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ایران اسرائیل جنگ میں حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کریں گے۔