پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا ۔ پشاور ائرپورٹ پر آف لوڈ
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا ۔ پشاور ائرپورٹ پر آف لوڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز )پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو پشاور ایئرپورٹ پرسعودی عرب جانے سے روک دیا گیا ۔ فیصل جاوید عمرہ کے لیے جارہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ہائیکورٹ نے میرا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔ ایف آئی اے حکام نے عدالتی احکامات کی توہین کی ہے۔
سینیٹر فیصل جاوید کو پشاور ایئر پورٹ پر فلائٹ سے آف لوڈ کر دیا گیا، وہ عمرہ کے لئے سعودی عرب جارہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ پشاورہائیکورٹ نے مجھے عمرہ ادائیگی کی اجازت دی۔فیصل جاوید نے کہا کہ ہائیکورٹ نے میرا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا، ائیرپورٹ پر میں نے پشاور ہائی کورٹ کا آرڈر دکھایا۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے ایمیگریشن والوں نے عدالتی احکامات کی توہین کی۔قبل ازیں، پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے متعلقہ اداروں کو فیصل جاوید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے فیصل جاوید کو عمرہ کی ادائیگی پر جانے کی اجازت دیدی، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عمرہ سے واپسی پر قانون نافذ کرنے والے ادارے فیصل جاوید کے معاملے کو پھر دیکھیں۔حکم نامے کے مطابق درخواستگزار کچھ مقدمات میں بری ہوچکے ہیں، ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیصل جاوید کو پی ٹی آئی دیا گیا
پڑھیں:
پشاورہائیکورٹ نے فیصل کریم کنڈی کو نتھیاگلی گورنر ہاؤس استعما ل کرنے کی اجازت دیدی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاورہائیکورٹ نے فیصل کریم کنڈی کو نتھیاگلی گورنر ہاؤس استعما ل کرنے کی اجازت دیدی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس نتھیا گلی کو صوبائی حکومت کی تحویل میں دینے کا اقدام چیلنج کر دیاگیا، فیصل کریم کنڈی کی درخواست عدالت میں ہوئی،جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے سماعت کی،وکیل درخواستگزارنے کہاکہ صوبائی حکومت نے نتھیاگلی گورنر ہاؤس کو تحویل میں لیاہے،صوبائی حکومت گورنر ہاؤس کو کمرشل مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے، عدالت نے فیصل کریم کنڈی کو نتھیاگلی گورنر ہاؤس استعما ل کرنے کی اجازت دیدی،عدالت نے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
جمشید دستی نااہلی کیس؛لاہور ہائیکورٹ نے این اے 175میں ضمنی الیکشن شیڈول معطل کردیا
مزید :