پاکستان ہائی پاورڈ بورڈ کا اجلاس، متعدد افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیر اعظم پاکستان محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا 29 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف سروسز سے تعلق رکھنے والے سینئر افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
ترقی پانے والے افسران میں وسیم اجمل چوہدری، عنبرین رضا، علی طاہر، عثمان اختر باجوہ، محمد حمیر کریم، سید عطا الرحمان، مصدق احمد خان، راشد محمود لنگڑیال، مومن آغا، ندیم محبوب، محی الدین احمد وانی، داؤد محمد بریچ، شکیل احمد منگنیجو، سعدیہ ثروت جاوید، اسد الرحمان گیلانی اور علی سرفراز حسین شامل ہیں۔
بلوچستان میں دھماکہ ، تین افراد جاں بحق
پنجاب کے اعلیٰ افسران کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی ۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، چیئرمین پی اینڈ ڈی نبیل احمد اعوان اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور کو بھی گریڈ 22 دے دیا گیا۔پولیس سروس آف پاکستان کے افسران میں بی اے ناصر، غلام نبی میمن، محمد فاروق مظہر، عمران یعقوب منہاس، عبد الخالق شیخ، محمد زبیر ہاشمی، محمد شہزاد سلطان اور محمد طاہر کو بھی گریڈ 22 دے دیا گیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: گریڈ 22
پڑھیں:
کوئٹہ میں یخ بستہ ہواؤں کے سبب سردی بڑھ گئی، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
کوئٹہ اور بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم سرد ہوگیا ہے، یخ بستہ ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
سردی کی شدت بڑھنے کے بعد شہریوں نے گرم ملبوسات اور کمبل دوبارہ نکال لیے ہیں۔ صبح سویرے اور رات کے اوقات میں ٹھنڈ میں اضافے کے باعث نزلہ، زکام، کھانسی اور سینے کے امراض میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ اسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں درجہ حرارت صفر ڈگری تک جا پہنچا۔
زیارت میں منفی 1، ژوب میں 7، چمن میں 7، نوکنڈی میں 14، سبی میں 17، تربت میں 19، گوادر میں 17 اور جیوانی میں کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔