امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد جادو ٹونے کا بیانیہ زمین بوس ہوگیا، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد جادو ٹونے کا بیانیہ زمین بوس ہوگیا، گورنر سندھ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی افواج پاکستان اور اسٹیبلشمنٹ کی تعریف کررہے ہیں اور دہشت گردی کے خاتمہ میں پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔ آج کچھ لوگوں کے جادو ٹونے بھی کامیاب نہیں ہوئے اور امریکی صدر کے بیان نے کچھ لوگوں کے بیانیہ کو زمین بوس کردیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہا ئو س میں افطار /ڈنر کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گونر سندھ نے مزید کہا کہ ہمار ے جوانوں نے بنوں میں دہشت گرد حملہ کو ناکام بنایا۔ دشمن ہماری افواج کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ افواج پاکستان کی وجہ سے آج ہم اپنے گھروں میں سکون سے سوتے ہیں، افواج کے لئے دعا گو ہوں کہ کہ اللہ تعالی انہیں دشمن کی نظر بد سے بچائے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث کسی بھی شخص کو نہیں چھوڑا جائے، رمضان المبارک میں دہشتگردی کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے ہیں۔ دشمن عناصر ہمارے ملک کو معاشی طور پر مستحکم دیکھنا نہیں چاہتی۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔گورنر ہاس میں چوتھی افطار / ڈنر میں یونیورسٹیز کے طلبا نے بھی شرکت کی۔ جہاں کامران ٹیسوری نے طلبا کا خیر مقدم کیا جبکہ ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔
گورنر سندھ نے شہریوں کا بھی خیر مقدم کیا اور ان سے گھل مل گئے، گورنر سندھ نے جامعات کے طلبا کے ہمراہ افطاری کی۔طلبا کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کے ہمراہ افطاری کر کے ہمیں بہت خوشی ہے۔ بعد ازاں گورنرہاس میں چوتھی افطاری میں 2 پلاٹس کے لئے قرعہ اندازی بھی کی گئی۔
قرعہ اندازی میں سہرا ب گوٹھ سے تعلق رکھنے والے محمد ایاز کا 120گز کا پلاٹ نکلا، انہوں نے کہا ہک کمپنی سے چھٹی کرکے گورنرہاس میں اپنی قسمت آزمانے آیا تھا، پہلے روزہ میں بھی آیا تھا لیکن میرا نام نہیں آیا تھا۔ دوسری قرعہ انداز ی میں اللہ والا ٹان کی رہائشی نادیہ اقبال کا بھی 120گز کا پلا ٹ نکلا ۔پلاٹ نکلنے کی خوشی میں نادیہ اقبال آبدیدہ ہوگئیں اور اپنے بیٹے سے لپٹ کر رونے لگیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: افواج پاکستان امریکی صدر گورنر سندھ انہوں نے نے کہا
پڑھیں:
چین کے ساتھ ٹیرف معاہدہ جلد ممکن ہے‘ٹیرف کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکتا ہے.ٹرمپ
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 اپریل ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ ٹیرف معاہدہ بہت جلد ممکن ہے اور اس پر عائد ٹیرف کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکتا ہے وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں کہا کہ چین پر عائد 145 فیصد درآمدی ٹیرف کو کم کیا جائے گا.(جاری ہے)
انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ کمی کتنی ہو گی امریکی صدر نے کہاکہ چین کے ساتھ ڈیلنگ بہت اچھی کرنے جا رہے ہیں چین کو معاہدہ کرنا ہی پڑے گا چین نے معاہدہ نہیں کیا تو ہم ڈیل طے کریں گے صدرٹرمپ کے بیان سے پہلے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ چین کے ساتھ جاری ٹیرف تنازعہ زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا اور دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی کشیدگی میں کمی کی امید ہے تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکا اور چین کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا ابھی آغاز نہیں ہوا.
دریں اثنا امریکی صدر تارکین وطن کے بارے میں ایک بیان میں کہا کہ وہ بغیر مقدمہ چلائے تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا حق رکھتے ہیں ان کا بیان عدالتی فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں امریکی سپریم کورٹ نے ایک عبوری حکم کے ذریعے وینزویلا کے درجنوں شہریوں کی ملک بدری روکنے کا حکم دیا تھا امریکی حکومت وینزویلا کے ان شہریوں پر مجرمانہ تنظیم ”ترین دی آراجوا“ سے تعلق رکھنے کا الزام عائد کرتی ہے. ٹرمپ انتظامیہ 1798 میں منظور کیے گئے متنازع اور شاذ و نادر استعمال ہونے والے ”ایلن اینمی ایکٹ“کے تحت ان افراد کو ملک بدر کرنے کی تیاری کر رہی تھی مذکورہ ایکٹ صدر کو جنگ یا حملے کی حالت میں غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کی اجازت دیتا ہے. سپریم کورٹ نے حکومت کو حکم دیا تھا کہ وہ عدالت کے اگلے حکم تک ان افراد میں سے کسی کو بھی ملک بدر نہ کرے یہ فیصلہ امریکی سول لبرٹیز یونین کی جانب سے دائر کی گئی ایک ہنگامی درخواست پر دیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ان افراد کو ان کے قانونی حقوق اور واجب الاجراءطریقہ کار سے محروم رکھا گیا ہے. صدرٹرمپ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ عدالتیں تعاون کریں گی تاکہ وہ ہزاروں افراد کو جو ملک بدری کے لیے تیار ہیںانہیں نکال سکیں انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان تمام افراد کے لیے مقدمات چلانا ممکن نہیں ہے. امریکی صدر نے ایک بار پھر یہ الزام دہرایا کہ وینزویلا جیسی ریاستیں اپنی جیلوں کو خالی کر کے لوگوں کو امریکہ بھیج رہی ہیں واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت میں جنوری 2017 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ہی امیگریشن سے متعلق سخت موقف اختیار کیا ہوا ہے صرف گذشتہ ماہ امریکی حکام نے وینزویلا کے 200 سے زیادہ شہریوں اور سلواڈور کے کچھ باشندوں کو سلواڈور کی سخت پہرے والی ”سیکوٹ“ جیل منتقل کیا تھا یہ جیل نہایت سخت ماحول کی وجہ سے معروف ہے.