انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کریگی
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات اور الیریا گروپ کے 8 رکنی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور الیریا گروپ کے وفد سے ملاقات کی، اتھارٹی پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کرے گی۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات اور الیریا گروپ کے 8 رکنی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں چیئرمین انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی مارٹن گریگرز پیڈرسن اور الیریا کے مینجنگ پارٹنر مانا علی محمد حماد الشمسی سمیت دیگر عہدیداران شریک تھے۔ اس موقع پرنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلی حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں، پاکستان میں متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، حکومت ملک میں کاروبار و سرمایہ کاری دوست ماحول کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفد نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر قیادت پاکستان کے معاشی استحکام کی تعریف کی۔
وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں سرمایہ کاری کے لیے موزوں ترین مارکیٹ بن کر ابھر رہا ہے، وفد نے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کے فٹ پرنٹ کو مزید بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات کے بعد سرمایہ کاری بورڈ اور انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی کے مابین پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ بھی ہوا، جس میں وزیراعظم نے شرکت کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری سرمایہ کاری کے کے مطابق وزیر شہباز شریف پاکستان کے اور الیریا وفد نے
پڑھیں:
پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد
کراچی:پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کے دوسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوئی۔ سعودی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز، جناب صالح الجاسر تقریب کے اعزازی مہمان تھے جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، احسن اقبال نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ تقریب میں آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف نے اعزازی مہمان اور مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا۔
اپنے خطاب میں مہمانِ خصوصی نے پاکستان کے بحری شعبے کی استعداد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ قومی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے بلیو اکانومی کی اہمیت کے حوالے سے عوام میں آگہی کے فروغ اور ملکی بحری وسائل کو اجاگر کرنے کے لیے اس میری ٹائم ایکسپو کے انعقاد پر پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ مہمانِ خصوصی نے باضابطہ طور پر ایکسپو کے افتتاح کا اعلان کیا، یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی کی اور بعدازاں ایکسپو کے مختلف اسٹالز کا بھی دورہ کیا۔
یہ چار روزہ ایونٹ پاک بحریہ کی جانب سے وزارتِ بحری امور کی سرپرستی میں منعقد کیا جا رہا ہے، جو 6 نومبر 25 تک جاری رہے گا۔ 44 ممالک کے وفود اور 178 بین الاقوامی و ملکی نمائش کنندگان کی شرکت پاکستان کے بحری شعبے میں بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی کی عکاس ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس قومی و بین الاقوامی سطح پر بحری شعور بڑھانے اور پاکستان کی بلیو اکانومی کی بے مثال صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ایک نمایاں کوشش ہے۔
تقریب میں سول و عسکری قیادت، بین الاقوامی وفود، صنعت اور کاروباری حلقوں کے معزز نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔