گوجرانوالہ: لیبیا کشتی حادثے میں ملوث اہم ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
گوجرانوالہ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لیبیا کشتی حادثہ کیس میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عثمان خان کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے جس کا نام وزارتِ داخلہ کی ریڈ بک میں شامل تھا۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ ملزم نے یورپ بھجوانے کے لیے ایک شہری سے 24 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔
یہ ملزم اس سے قبل درجنوں مقدمات میں ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔
لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی کو ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں میں سے7 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کو تھانہ ایف آئی اے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ لیبیا میں 5 فروری کو تارکینِ وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایف آئی اے
پڑھیں:
ایف آئی اے نے 1368 انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے سال 2025 کے دوران اب تک انسانی سمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1368 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں ریڈ بک کے 16 انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز بھی شامل ہیں۔ جن میں یونان کشتی حادثات میں ملوث 91 انسانی سمگلر بھی شامل ہیں۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق رواں سال کے دوران ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کی 955 ملین روپے سے زائد مالیت کی جائیدادیں ضبط کی۔ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے زیر استعمال 239 ملین روپے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے۔انٹرپول کے ذریعے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کیے گئے۔ کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹوں کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔
فلم کی ریلیز سے متعلق جھوٹ بولنےپر ہاتھ جوڑ کا معافی مانگتا ہوں،بالی ووڈ اداکار عامر خان
ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ نے کہا کہ معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ گرفتار انسانی سمگلروں کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔عالمی اداروں کے ساتھ مل کر انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
مزید :