اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دہشتگردوں کو واپس بسایا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردوں کو واپس بسانے میں جنرل باجوہ کا بھی کردار تھا، یہ مشترکہ مفادات کا سمجھوتا تھا، خود اس اسمبلی کاررروائی میں موجود تھا جہاں انھوں نے کہا کہ ہم بہت اچھاکام کررہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ فیض حمید تو گرفتار ہے،جنرل باجوہ سے تو پوچھیں اس نے دہشتگردوں کو کیوں بسایا؟ کوئی ان سے پوچھے تو سہی کہ کیوں ایسا کیا؟۔ میں اسٹیبلشمنٹ کی نمائندگی یا ان کی طرف سے بات نہیں کررہا۔

جنوبی کوریا میں فوجی مشق کے دوران  لڑاکا طیارے نے رہائشی عما رت پر بم گرا دیئے ، 15 افراد زخمی

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت والے دہشتگردی کے خلاف کچھ نہیں کررہے، پہلےخطوط بازی پاکستان میں ہوتی تھی اب اسےعالمی درجہ دے دیا، پہلے جو خطوط کا حشرہوا تھا ان خطوط کا بھی وہی حشر ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف  جنگ میں سب کو حصہ لینا چاہیے، پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑرہاہے، امریکابہت ہائی ٹیک اسلحہ افغانستان میں چھوڑ کر گیاہے، خود امریکی صدر ٹرمپ کہہ رہےہیں کہ یہ اسلحہ نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔ اسکےبعد دہشتگردی کے خلاف کامیابی کے امکانات بہت بڑھ گئے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرنے والا سپیشل بنچ ٹوٹ گیا

خواجہ آصف نے کہا کہ امریکہ نے اثرورسوخ بڑھانے کیلئےعراق ،افغانستان اور دیگر ممالک میں جنگیں کیں، تمام جنگوں میں امریکہ کبھی کسی کے ساتھ تو کبھی کسی کے ساتھ ہوتا ہے، ہم خود دہشتگردی سے متاثر ہیں، ایک دہشتگرد پکڑ ہم نے امریکہ کے حوالے کیا، ایک واقعہ ہوا پاکستان نے اپنی بین الاقومی ذمہ داری پوری کی ہے۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ مشترکہ جنگ ہے ہم نے ذمہ داری پوری کی، اگربین الاقوامی برادری ہماری تعریف کررہی ہے تو یہ اچھی بات ہے۔

وزیردفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی والے 3، 4 حملے اسلام آباد پرکر چکے ہیں، پی ٹی آئی والے ایک اور حملے کی تیاری کررہے ہیں۔ مفاہمت کس سے کریں ؟ جب فریق حملہ آور ہو تو آپکو بھی مزاحمت والی سیاست کرنی چاہیے۔

کالج میں ٹاپ کرنے والا ڈاکٹر سبزیاں بیچنے پر مجبور، ایسا کیا ہوا؟ اس کی کہانی سن کر آنکھیں نم ہو جائیں

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: خواجہ آصف نے کہا کہ

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے  دو ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردیں

 اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے دو ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردیں، قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیاگیا، نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ21 کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید احتشام علی کی خدمات  پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردی گئیں،جج سید احتشام علی آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی اسلام آباد  تعینات تھے، گریڈ20 کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسینہ ثقلین کی خدمات بھی پشاور ہائیکورٹ کے حوالے کردی گئیں،جج حسینہ ثقلین بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات تھیں،رجسٹرار آفس نے ججز کی واپسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے ملاقات کے لیے افواج پاکستان کے 4ریٹائرڈ سینئر افسران کی درخواست دائر
  • اسلام آباد، شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ
  • بھارت کا پاکستان پر الزام لگانا مناسب نہیں، کہیں بھی دہشتگردی ہو مذمت کرتے ہیں، خواجہ آصف
  • اسلام آباد: شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ
  • پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، دہشتگردی کو کہیں بھی سپورٹ نہیں کرتے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • پاکستان عالمی اسٹریٹجک مسائل پر تعمیری مکالمے کے لیے پرعزم ہے، جنرل ساحرشمشاد
  • عظمیٰ خان اور نورین خان کو عمران خان سے ملاقات کے بغیر ہی واپس بھیج دیا گیا
  • واپس جانے والے افغان شہریوں کی مدد کیلیے فیڈرل کنٹرول روم قائم
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے  دو ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردیں
  • ٹی ایچ کیو ہسپتال :انسدادِ پولیو مہم کا آغاز،عمران نذیر نے بچوں کوپولیو قطرے پلائے