بارشوں کے بعد ڈینگی پھیلنےکا خدشہ ہے: قومی ادارۂ صحت
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
قومی ادارۂ صحت اسلام آباد نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ بارشوں کے بعد ڈینگی پھیلنے کا امکان ہے۔
قومی ادارۂ صحت اسلام آباد کی جانب سے ڈینگی کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر ایک ایڈوائزری کا اجراء کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گرم اور مرطوب موسم میں ڈینگی تیزی سے پھیلتا ہے، پنجاب، بلوچستان، شمالی پاکستان میں ڈینگی کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ایڈوائزری میں احتیاطی تدابیر بھی بتائی گئی ہیں، جیسا کہ مچھر دانی، ریپلینٹ اور حفاظتی لباس سے ڈینگی سے بچاؤ ممکن ہے، پانی جمع ہونے سے مچھر کی افزائش ہوتی ہے، اس حوالے سے فوری اقدامات ضروری ہیں۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ علامات میں بخار، سر درد، جوڑوں میں درد، جلد پرنشانات آتے ہیں جبکہ پلیٹ لیٹس 10 ہزار سے کم ہونے پر اسپتال میں داخلہ ضروری ہے۔
این آئی ایچ کی اسپتالوں کو ڈینگی کی تشخیص کے لیے لیبارٹری کی سہولتیں بہتر بنانے، حکومت اور اداروں کو ڈینگی کنٹرول کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے 2024ء میں پاکستان میں 28 ہزار 427 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بھارتی حکومت نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی
نئی دہلی بھارتی وزارتِ خارجہ نے پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد کشیدہ حالات کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کو پاکستان کے سفر سے گریز کی ہدایت جاری کردی جب کہ وہاں موجود بھارتیوں کو فوری وطن واپسی کی تلقین کی گئی ہے۔ بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ بھارتی شہری پاکستان کا سفر نہ کریں اور جو پہلے سے وہاں موجود ہیں وہ جلد از جلد واپس آ جائیں۔
بھارتی حکومت نے پاکستانی شہریوں کے تمام جاری کردہ ویزے بھی فوری طور پر منسوخ کر دیے ہیں۔ وزارتِ خارجہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل ویزے 29 اپریل تک مؤثر رہیں گے جبکہ باقی تمام ویزے 27 اپریل سے منسوخ سمجھے جائیں گے۔ بھارت میں موجود پاکستانی شہریوں کو کہا گیا ہے کہ وہ ویزے کی مدت ختم ہونے سے پہلے ملک چھوڑ دیں۔
خیال رہے کہ پہلگام میں منگل کے روز ایک حملے میں انڈیا کے 26 شہری ہلاک ہوئے تھے۔ بھارت نے اپنی سابقہ روش کو برقرار رکھتے ہوئے بنا ثبوت اس کا الزام پاکستان پر دھرنا شروع کردیا۔ بھارتی حکومت نے کوئی ثبوت فراہم کیے بغیر ہی پاکستان کے ساتھ یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا۔اٹاری واہگہ بارڈر بند کردیا اور پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ جواب میں پاکستان نے بھی بھارتی شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سندھ طاس آبی معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جس کو بھارت یکطرفہ طور پر ختم نہیں کرسکتا۔