انتظامی مسائل، قومی ایئر لائن کی 10 پروازیں منسوخ، 16 تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
قومی ایئر لائن کے انتظامی مسائل کی وجہ سے 10 پروازیں منسوخ، 1 متبادل منتقل جبکہ 16 پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر لائن کی کراچی سے اسلام آباد کی 2 پروازیں پی کے 300، 301 منسوخ کر دی گئیں۔
کراچی سے پشاور کی پروازیں پی کے 350، 351 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ اسلام آباد، پشاور سے شارجہ کی پروازیں پی کے182، 257 منسوخ ہو گئی ہے
ان کے علاوہ اسلام آباد کی4 ، پشاور کی 2، ملتان کی2، فیصل آباد کی 1 پرواز کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔
کراچی ایئ رپورٹ کی 4، لاہور کی 4 پروازوں کی آمد و روانگی میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔
ادھر شارجہ سے پشاور کی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 258 لاہور اتاری گئی۔
شیڈول میں تبدیلی کی وجہ سے پروازیں منسوخ کی گئی ہیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: قومی ایئر لائن
پڑھیں:
پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ائیر لائن ( پی آئی اے) منافع بخش ادارہ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن نے 2025کی پہلی ششماہی میں 11.5ارب روپے منافع کمایا جو 2004 کے بعد پہلا منافع ہے۔
پی آئی اے جو پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا حصہ ہے اس نے جنوری سے جون تک کے 6 ماہ میں قبل از ٹیکس 11.5 ارب روپے (40.64 ملین ڈالر) کا منافع ریکارڈ کیا۔
رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ادارے کا خالص منافع 6.8 ارب روپے رہا ہے۔
مزید :