ملتان اور جھنگ کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات کا اعلامیہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
ملتان اور جھنگ کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو اپنے خدشات سے آگاہ کیا، چیف جسٹس نے واضح کیا ہے کہ ہائی کورٹس خودمختار ادارے ہیں اور ان کے معاملات میں مداخلت کرنا مناسب نہیں ہو گا۔
سپریم کورٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وفد نے پنجاب میں ہائی کورٹ اور بارز کے درمیان رابطے اور ہم آہنگی کے فقدان کے مسائل کو اجاگر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پیکا ترامیم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا
چیف جسٹس نے واضح کیا کہ ہائی کورٹس خودمختار ادارے ہیں اور ان کے معاملات میں مداخلت کرنا مناسب نہیں ہو گا، تاہم انہوں نے تجویز دی کہ معاملے کو لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ساتھ زیر بحث لایا جا سکتا ہے۔
چیف جسٹس نے بار کونسلز کی قانون و انصاف کمیشن آف پاکستان میں نمائندگی پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے وفد کو قانون و انصاف کمیشن کے آئندہ اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا، چیف جسٹس نے وفد کو وفاقی عدالتی اکیڈمی کے تحت جاری تربیتی پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا سقوط ڈھاکا اور سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو خراج تحسین
چیف جسٹس نے بتایا کہ پروگرام فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، انہوں نے وفد کو ایکسس ٹو جسٹس ڈویلپمنٹ فنڈ کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے انہیں اسی فنڈ کے تحت معاونت حاصل کرنے کی ترغیب دی۔
اعلامیہ کے مطابق وفد نے چیف جسٹس کو ڈسٹرکٹ بارز کے دورے کی دعوت بھی دی، چیف جسٹس نے قانونی برادری کے ساتھ روابط کو اپنی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سب سے پہلے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کا دورہ کرنا چاہتے ہیں، مناسب وقت پر وفد کی بار کا بھی دورہ کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایکسس ٹو جسٹس ڈویلپمنٹ فنڈ چیف جسٹس فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیف جسٹس فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ بار بار ایسوسی
پڑھیں:
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
سٹی 42: سندھ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو سندھ انسانی حقوق کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کر دیا ہے، ان کی تعیناتی سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی۔
محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر کو پانچ سال کی مدت کے لیے کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق چیئرپرسن اقبال احمد ڈیتھو کو عہدے سے فارغ کیے جانے کے بعد سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن کا منصب خالی تھا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق نئی تقرری سے کمیشن کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ادارہ جاتی اقدامات کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سابق نگران وزیر اعلی سندھ بھی رہے۔