ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقر ر کردیا گیا ۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ کل جمعہ کے روز سماعت کرے گا۔رپورٹ کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ کل ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر بینچ میں شامل ہوں گے۔جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد بلال بینچ کا حصہ ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہ قطرمکمل؛ وطن واپس روانہ
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کا ایک روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوگئے
قطر کے وزیر ثقافت شیخ عبد الرحمن بن حمد بن جاسم بن حمد ال ثانی نے وزیراعظم کو دوحہ ائیرپورٹ پر الوداع کیا
اس دورے میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دوحہ میں منعقد ہونے والی ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ یہ سربراہی اجلاس دوحہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں اور فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال پر غور کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔ اس سربراہی اجلاس کے دوران وزیراعظم نے مختلف مسلم ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا