پاک فوج ریاست کی سلامتی کیلئے دہشت گردی کیخلاف ڈھال بنی رہے گی، آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج ریاست کی سلامتی اور استحکام یقینی بنانے کےلیے دہشت گردی کے خلاف ڈھال بنی رہے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 4 مارچ کو بنوں کینٹ پر خوارج کے ناکام دہشتگرد حملے کے تناظر میں بنوں کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے اس حملے میں جاں بحق معصوم شہریوں کے اہلخانہ سے گہرے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔
آرمی چیف کو جاری آپریشنز اور علاقے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے سی ایم ایچ بنوں کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی ہمت اور غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔
آرمی چیف نے فوجی جوانوں کے بلند حوصلے اور ثابت قدمی کو بھی سراہا۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی ریاست کی سلامتی و استحکام یقینی بنانے کیلئے دہشتگردی کے خلاف ڈھال بنی رہے گی۔
آرمی چیف نے کہا کہ اس حملے کے مرتکب دہشتگردوں کو بہادر جوانوں نے فوری طور پر انجام تک پہنچا دیا۔
جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ اس گھناؤنے حملے کے منصوبہ سازوں اور سہولتکاروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ خواتین، بچوں، بزرگوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا اسلام دشمن خوارج کے اصل عزائم کو بےنقاب کرتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مقامی کیمونٹی کا کردار انتہائی اہم ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مسلح افواج پاکستان کے عوام کی حفاظت اور سلامتی یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔
فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے ان کی بہادری کو سراہا، آرمی چیف نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر جوانوں کے فوری اور مؤثر ردعمل کی تعریف کی۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خوارج اور ان کے سہولتکاروں کیخلاف جنگ اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گی، خوارج دشمن عناصر کے اشارے پر کام کر رہے ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگرد گروہ بشمول فتنہ الخوارج افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آرمی چیف نے کہنا تھا کہ کے خلاف رہے گی
پڑھیں:
بھارت: کیرالا میں دماغ کھانے والے امیبا سے عوام میں دہشت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالا میں دماغ کھانے والے امیبا (برین ایٹر امیبا) نے عوام میں دہشت پھیلا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالا محکمہ صحت نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ ریاست میں رواں برس ’امیبک میننجو انسفلائٹس‘ کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے، جس کے بعد ریاست میں کیسوں کی تعداد 67 ہو گئی ہے۔کیرالا محکمہ صحت کے مطابق تازہ ترین کیس میں ترووننت پورم میں ایک 17 سالہ لڑکے کے اس انفیکشن میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، معلوم ہوا کہ لڑکا اپنے دوستوں کے ساتھ اکولم ٹورسٹ ولیج میں واقع سوئمنگ پول میں نہایا تھا، کیرالا محکمہ صحت نے سوئمنگ پول کو بند کر دیا۔