حکومت پی آئی اے کی نجکاری 3 ماہ میں مکمل کرلے گی، علیم خان
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
حکومت پی آئی اے کی نجکاری 3 ماہ میں مکمل کرلے گی، علیم خان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025  سب نیوز 
اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے تمام اقدامات آئندہ 3 ماہ میں مکمل کرلے گی۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت، نجکاری کمیشن نے اپریل 2024 میں کہا تھا کہ وہ قومی ایئر لائن کے 51 فیصد سے 100 فیصد تک حصص کی بولی لگائیں گے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو 26 فروری کو بتایا گیا تھا کہ حکومت کی پی آئی اے کی نجکاری کی پہلی ناکام کوشش سے قومی خزانے پر 43 لاکھ ڈالر کا بوجھ پڑا۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ نجکاری کے پہلے مرحلے میں خریداروں کی جانب سے عدم دلچسپی کی متعدد وجوہات تھیں جن میں نئے طیاروں کی خریداری پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس اور قومی ایئرلائن کے واجبات شامل ہیں۔
وزارت نجکاری کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کو مزید پرکشش بنانے کے لیے نیا روڈ میپ فراہم کیا جا رہا ہے، توقع ہے کہ نجکاری کے اس عمل کے تمام مراحل اگلے 3 ماہ میں مکمل کر لیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں کے تمام خدشات کو دور کردیا گیا ہے جب کہ حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دلچسپی رکھنے والے فریقین کی ترجیحات کے مطابق تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پی آئی اے منافع بخش بننے کی صلاحیت رکھتی ہے اور امید ہے کہ نجکاری کا عمل مزید بہتر ہوگا جس سے مجموعی عمل پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس بار سرمایہ کاروں کی جانب سے زیادہ دلچسپی لینے کی توقع ہے کیوں کہ کیونکہ پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں کے آغاز نے نجکاری کے ماحول کو مزید سازگار بنا دیا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یورپ کے بعد اگلے 3 ماہ میں برطانیہ کے لیے پروازیں شروع ہو جائیں گی، یورپ اور برطانیہ کے بعد اگلے مرحلے میں امریکا کے لیے پروازیں فعال ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی ساکھ بحال کی جائے گی اور مثبت اقدامات کے ساتھ ایئرلائن کو اپنے عروج پر واپس لایا جائے گا، اس میں کوئی شک نہیں کہ پی آئی اے اب بھی ایک بار پھر منافع بخش بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی آئی اے کی نجکاری ماہ میں مکمل
پڑھیں:
ایک ماہ میں 9271 گھر مکمل کیے گئے: محکمہ ہاؤسنگ پنجاب
—فائل فوٹومحکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں 9271 گھر مکمل کیے گئے ہیں۔ مئی سے اکتوبر تک گھروں کی تعمیر میں 588 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں 18041 خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کیے گئے، پروگرام کے آغاز سے اب تک 104816 خاندان قرضے سے مستفید ہو چکے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 28382 خاندانوں نے گھروں کی تعمیر مکمل کر لی ہے، مجموعی طور پر 68218 گھر اپنی چھت اپنا گھر پروگرام زیر تعمیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 126 ارب روپے سے زائد رقم مستحق خاندانوں کے لیے خرچ کی جا چکی ہے، ایک لاکھ مستفید خاندانوں کا ایک سال کا ہدف 10 ماہ میں مکمل کر لیا۔