43ویں مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے لیے 162 افسران نامزد
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی کیلیے 43 ویں مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلیے 162 افسران کو نامزد کر دیا ہے۔
نامزد افسران میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے شرجیل نور، حسن وقار چیمہ، خرم پرویز، سعد بن اسد، عثمان اشرف، شمیر اقبال، اویس مشتاق، شہریار احمد، حناء ارشد، جنید اقبال خان، فضلِ ربی، عبدالرحمان، امبر گیلانی، بابر صاحب الدین، عامر حسین، عون حیدر گوندل، میر باز خان، ذوالفقار علی کرار، محمد فیصل سلیم، جمیل احمد، جمعہ داد، شکیل احمد، عمر لیاقت رندھاوا، قرۃ العین ملک ا، محمد عدنان زاہد، پولیس سروس آف پاکستان کے محمد ہاشم، وسیم ریاض، محمد عمران خان، محمد عمران و دیگر شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حکومت کا جدید اور تیز رفتار ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں جدید اور تیز رفتار ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، جس سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان سفر صرف 20منٹ میں طے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان جدید اور تیز رفتار ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے جڑواں شہروں کے درمیان سفر صرف 20 منٹ میں طے ہوگا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں طلال چوہدری سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں مارگلہ سے راولپنڈی صدر تک ریل منصوبے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ٹریک وزارت ریلوے فراہم کرے گی جبکہ ٹرین سروس کا انتظام سی ڈی اے سنبھالے گی۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ آئندہ ہفتے منصوبے کے فریم ورک معاہدے کو حتمی شکل دے کر اس پر دستخط کیے جائیں گے ، منصوبے کے لیے جدید ٹرین درآمد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے حنیف عباسی نے کہا کہ یہ منصوبہ شہریوں کو تیز، آسان اور معیاری سفری سہولت فراہم کرے گا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا یہ ویژن عوام کو سہولت دینا ہے اور اس منصوبے سے ہزاروں شہری مستفید ہوں گے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ ٹرین سروس کم خرچ اور تیز رفتار سفری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بھی کم کرے گی۔
Post Views: 6