کوئٹہ میں درجۂ حرارت منفی 1 ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم سرد ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتراضلاع میں آج موسم خشک اور شمالی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ سرد رہنے کا امکان ہے۔
کوئٹہ میں آج صبح کم سے کم درجۂ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ادھر قلات میں منفی 2 ڈگری، نوکنڈی میں 8 ڈگری، سبی میں 9 ڈگری، گوادر میں 12، تربت میں 14 اور جیوانی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا مقدمات کی درجہ بندی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار
اسلام آباد:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مقدمات کی درجہ بندی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کردیا۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات پر پانچواں سیشن منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ میں اصلاحات پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ 89 میں سے 26 عدالتی اصلاحاتی پر اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور دیگر 44 پر پیش رفت ہو رہی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے مقدمات کی درجہ بندی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام شعبوں کو آئندہ اجلاس سے قبل کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ عدالتی اصلاحات کے باعث زیر التوا مقدمات میں واضح کمی ہوئی ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ انصاف کی بروقت فراہمی عدلیہ کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔