چین امریکہ تعلقات کے لئے اہم پیشگی شرط باہمی احترام ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز

 بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نےچین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں کہا کہ باہمی احترام چین امریکہ تعلقات کے لئے اہم پیشگی شرط ہے۔ امریکہ کو اس بات کا جائزہ لینا چاہیے کہ گزشتہ برسوں کے دوران ٹیرف جنگوں اور تجارتی جنگوں سے اس نے کیا حاصل کیا ہے، کیا افراط زر میں بہتری آئی ہے یا بدتر ہوئی ہے، اور کیا امریکی عوام  کی زندگیاں بہتر یا بدتر ہوئی ہیں۔

چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی  و تجارتی تعلقات باہمی اور مساوی ہیں۔ اگر ہم تعاون کا انتخاب کرتے ہیں تو ہم باہمی فائدے اور فائدہ مند نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔اگر امریکہ دباؤ ڈالنے پر بضد رہے تو چین ثابت قدمی کے ساتھ جوابی اقدامات اٹھائےگا۔

جمعہ کے روز  وانگ ای نے کہا کہ چین اور روس نے اتحاد نہ بنے، محاذ آرائی نہ کرنے اور  کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہ بنانے کے اصول پر  ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا راستہ تلاش لر لیا ہے۔ پختہ، لچکدار اور مستحکم چین روس  تعلقات کسی ایک لمحے یا واقعےکے باعث تبدیل نہیں ہوں گے اور نہ ہی  کسی تیسرے فریق کی مداخلت سے متاثر ہوں گے ۔ یوکرین بحران کے حوالے سے وانگ ای کا کہنا تھا کہ بحران کے پہلے دن سے ہی چین نے مذاکرات اور سیاسی حل کی وکالت کی ہے۔ چین امن کی تمام کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس کی حمایت کرتا ہے۔

مذاکرات کی میز دراصل تنازعات کا خاتمہ اور امن کا آغاز ہے۔ایک ملک کی سلامتی دوسروں کے عدم تحفظ پر مبنی نہیں ہو سکتی۔ صرف مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی اور پائیدار سلامتی کے  نئے تصور پر عمل درآمد سے  ہی یوریشیا اور دنیا میں طویل مدتی امن اور استحکام کا حصول ممکن ہوگا۔ چین عالمی برادری کے ساتھ ملکر  بحران کے حتمی حل اور دیرپا امن کے حصول کے لئے  اپنا تعمیری کردار  جاری رکھنے کے لئے تیار ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے لئے

پڑھیں:

وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات، دونوں وزراء کا دوطرفہ تعلقات بارے تبادلہ خیال

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حالیہ علاقائی کشیدگی میں چین نے پاکستان کی غیر مشروط حمایت جاری رکھی ،سی پیک کا سفر کاغذ سے اربوں ڈالر کے منصوبے تک پہنچا ہے،‎ پاک چین دوستی بدلتے حالات اور ہر دور میں نئی توانائی کے ساتھ مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات کے دوران کیا۔ قبل ازیں چینی نائب وزیر خارجہ نے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا پرتپاک استقبال کیا اور ملاقات میں باہمی دلچسپی ، سی پیک فیز ٹو کے تحت صنعتی اور بزنس ٹو بزنس تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں وزراء نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ‎وزیر منصوبہ بندی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی نیک خواہشات اور خیرسگالی کا پیغام چین کی قیادت تک پہنچا یا ۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ سن ویڈونگ کے پاکستان میں زمانہ سفارت کاری کے دوران ہم نے سی پیک کا سفر اربوں ڈالر کے منصوبے تک پہنچایا ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ علاقائی کشیدگی میں چین نے پاکستان کی غیر مشروط حمایت جاری رکھی ،پاکستانی عوام چین کی قیادت اور عوام کی لازوال دوستی پر ناز کرتے ہیں،‎ پاک چین دوستی بدلتے حالات اور ہر دور میں نئی توانائی کے ساتھ مضبوط ہوتی جا رہی ہے ۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ چین کی ترقی کا ماڈل ہمارے لئے مشعل راہ ہے ،پاکستان چین کے تجربات سے مستفید ہو کر برآمدات اور ٹیکنالوجی کی بنیاد پر معیشت کی تشکیل کی جانب گامزن ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ‎اُڑان پاکستان کا فائیو ایز فریم ورک سی پیک فیز ٹو کے وژن سے ہم آہنگ ہے ،‎ اُڑان پاکستان کا مرکزی مقصد عوام دوست اصلاحات کے ذریعے معاشی، سماجی اور معاشرتی استحکام کو یقینی بنانا ہے ۔

احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو میں صنعتی و تکنیکی شعبے اہم ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کی قیادت عالمی امن کے لئے مثالی کردار ادا کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہماری ترجیح ایک باصلاحیت ، تعلیم یافتہ اور ہنر مند افرادی قوت کی تیاری ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ بزنس ٹو بزنس تعاون سے سی پیک کا دائرہ وسیع ہوگا ۔ ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ‎ چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے کہا کہ چین مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے،پاکستان کے فائیو ایز فریم ورک سے معاشی استحکام اورخود انحصاری کے امکانات روشن ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں میں قائدانہ اور کلیدی کردار پر چین میں احسن اقبال کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات، دونوں وزراء کا دوطرفہ تعلقات بارے تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات، دونوں وزراء کا دوطرفہ تعلقات بارے تبادلہ خیال
  • پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں، سید عاصم منیر
  •  پاک چین سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد کی مثال ہے، فیلڈ مارشل 
  • پاک چین اسٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد کی مثال ہے، فیلڈ مارشل کا پی ایل اے کی سالگرہ پر پیغام
  • چین اور نیپال نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ہے، چینی صدر
  • چین اور سوئٹزرلینڈ نے باہمی جیت پر مبنی تعاون کے جذبے کو پروان چڑھایا ہے، چینی عہد یدار
  • چین اور امریکہ کو مشاورت کے لیے مزید چینلز قائم کرنے چاہئیں، چینی وزیر خارجہ