خیبرپختونخوا میں امن کی خراب صورتِحال پر فریقین سے جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
پشاور ہائی کورٹ میں خیبر پختون خوا کے جنوبی اضلاع میں امن کی خراب صورتِ حال سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست پر جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے سماعت کی۔
سماعت کے دوران درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ جنوبی اضلاع میں سیکیورٹی صورتِ حال انتہائی مخدوش ہے۔
خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع نوگو ایریا بنے ہوئے ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈیگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اس وقت صوبے کے جنوبی اضلاع نو گوایریا بنے ہوئے ہیں۔
عدالتِ عالیہ نے اس حوالے سے وفاقی و صوبائی حکومت، سیکریٹری داخلہ، آئی جی پولیس اور دیگر کو نوٹسز جاری کر دیے۔
عدالت نے فریقین کو اگلی سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جنوبی اضلاع
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہینِ مذہب کے الزامات پر کمیشن بنانے کا فیصلہ معطل کردیا
اسلام آباد:
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین مذہب کے الزامات پر کمیشن قائم کرنے کا جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا فیصلہ معطل کردیا اور کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی جس میں راؤ عبد الرحیم کی جانب سے وکیل کامران مرتضیٰ و دیگر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے استفسار کیا کہ اس فیصلے سے آپ متاثرہ کیسے ہیں ؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ ہمیں مکمل حق سماعت نہیں دیا گیا ۔ 400 کیسز ہیں اور کچھ کیسز اس کورٹ کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔ کیا اس کیس میں کمیشن تشکیل دیا جا سکتا ہے؟
وکیل نے کہا کہ کمیشن کی تشکیل کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے۔ عدالت میں یہ کیس نمٹایا گیا تھا پھر تحریری فیصلہ آیا کہ کیس زیر التوا رہے گا کیا کسی اور کی طرف سے رِٹ پٹیشن قابل سماعت ہو سکتی ہے؟
کامران مرتضیٰ نے عدالت نے اپنا مؤقف بتاتے ہوئے مزید کہا کہ بے شک بھائی بیٹا یا باپ ہو ان میں سے کوئی بھی ہو متاثرہ فریق کیسے ہے ؟ آرڈر ایسے کر رہے ہیں جیسے سپریم کورٹ سے بھی اوپر کی عدالت ہے۔
جسٹس اعظم خان نے استفسار کیا کہ فائنل آرڈر کے بعد کیا کیس زیر التوا رکھ سکتے ہیں؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ جاری نہیں رکھ سکتے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد اپیل قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بعدازاں عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا، عدالت نے توہین مذہب کے الزامات پر کمیشن قائم کرنے کا جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا فیصلہ معطل کردیا اور کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا۔
Tagsپاکستان