Express News:
2025-07-25@11:21:51 GMT

یوسف رضا گیلانی ٹڈاپ اسکینڈل کے تین مقدمات میں بری

اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT

کراچی:

وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو ٹڈاپ اسکینڈل کے تین مقدمات میں بری کردیا۔

کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیراعظم کی جانب سے دائر بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنادیا۔

ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور جج وفاقی انسداد کرپشن عدالت کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔

دوران سماعت عدالت نے یوسف رضا گیلانی سے استفسار کیا آپ کراچی، اسلام آباد یا ملتان میں سے کس جیل میں جانا چاہیں گے؟

جس پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مجھے جیل سے کوئی ڈر نہیں، ہمارے لیے جیل نئی بات نہیں ہے، چاہیں تو مجھے پھانسی دے دیں۔

 چیئرمین سینیٹ کے جواب پر اینٹی کرپشن عدالت کی خاتون جج مسکرا دیں۔ عدالت نے سوال کیا آپ کو گھر کی جیل کیوں پسند نہیں؟ جس پر یوسف رضا گیلانی نے کہا میرا آبائی گھر ملتان ہے، فیملی لاہور اور سینیٹ آفس اسلام آباد ہے۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ گیلانی صاحب آپ کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔ آپ بس با عزت بری ہیں۔ آپ کیخلاف گواہی دینے والے اب خود ملزم بن گئے ہیں۔ عدالت نے سید یوسف رضا گیلانی سمیت 40 ملزمان کو بری کردیا۔

استغاثہ کے مطابق ملزمان پر فریٹ سبسڈی کی مد میں قومی خزانے کو 6 ارب سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔ 

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ آئین و قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کی ہیں اور وہ آج بھی سرخرو ہوئے ہیں، جھوٹے کیسز بنانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ سینیٹ کے ایک معزز رکن کو گرفتار کیا گیا ہے، انہیں بھی سینیٹ اجلاس میں لانے کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کیا جانا چاہیے، کیونکہ یہ ان کا آئینی حق ہے، پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے سے پارلیمنٹ کا ماحول خراب ہوتا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ میں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں کئی سالوں سے خدمات انجام دے رہا ہوں اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتا ہوں۔  

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف کسی گواہ نے کوئی بیان نہیں دیا، اور جو وعدہ معاف گواہ تھا، وہ خود ملزم بن کر ملک سے فرار ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2013 سے چلنے والے اس کیس کا فیصلہ آج 12 سال بعد آیا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ انصاف بالآخر مل گیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: یوسف رضا گیلانی نے نے کہا کہ عدالت نے

پڑھیں:

مہم چلانا بانی کے بیٹوں کا حق ہے، لوگوں کو بتائیں عمران خان کو کرپشن کیس میں سزا ہوئی، عطا تارڑ

اسلام آباد:

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مہم چلانا بانی چیئرمین کے بیٹوں کا حق ہے، وہ لوگوں کو بتائیں کہ ان کے والد کو کرپشن کیس میں سزا ہوئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ 9 مئی کے سانحے میں ملوث ملزمان کے خلاف شواہد موجود تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج موجود تھیں، یہ معلوم تھا کہ ان واقعات میں کون ملوث تھے۔

انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اپنے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کر سکے۔ یہ کہتے ہیں کہ ہم ریاست مدینہ کی بات کر رہے تھے تو ہمیں 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا ہو گئی۔ 190 ملین پاؤنڈز کیس کا جواب مذہبی نہیں نہ ہی ریاست مدینہ ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ آپ قوم کو بتائیں کہ آپ نے بزنس ٹائیکون کے اربوں روپے کس طرح استعمال کیے۔ بانی چیئرمین کے بیٹوں کا حق ہے کہ وہ ضرور مہم چلائیں۔ وہ جہاں جا رہے ہیں وہاں لوگوں کو بتائیں کہ ہمارے والد کو 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں سزا ہوئی ہے۔ 190 ملین پاؤنڈز کیس کی فیکٹ شیٹ ساتھ لے کر جائیں اور جس سے بھی ملتے ہیں تو یہ بتائیں کہ یہ کرپشن کا کیس ہے سیاسی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس سیاسی کیس ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ کرپشن کا کیس ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت
  • کوہستان کرپشن اسکینڈل سے متعلق اعداد وشمار سامنے آگئے
  • زرعی ترقیاتی بینک میں کرپشن، چوری اور خورد برد کے انکشافات
  • بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپنے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کیے۔ وفاقی وزیر اطلاعات
  • پی اے سی اجلاس؛ زرعی ترقیاتی بینک میں  کرپشن، چوری اور خورد برد کے انکشافات
  • مہم چلانا بانی کے بیٹوں کا حق ہے، لوگوں کو بتائیں عمران خان کو کرپشن کیس میں سزا ہوئی، عطا تارڑ
  • جیفری ایپسٹین جنسی اسکینڈل میں ٹرمپ کا نام مزید واضح، اہم انکشافات سامنے آگئے
  • نیپال کے ساتھ تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافتی رشتوں پر مبنی: یوسف رضا گیلانی
  • سید یوسف رضا گیلانی سے نیپال کی سفیر ریتا دھیتال کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • کوہستان کرپشن اسکینڈل، ملزمان کی جانب سے پلی بارگین کیلئے درخواستیں دائر