سلمان اکرم کی بات ساتھ چلنے اور ساتھ چلانے والی نہیں: جے یو آئی سینیٹر
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جے یو آئی ف کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجا نے اتحاد سے متعلق جو بات کی ہے وہ ساتھ چلنے والی اور ساتھ چلانے والی دوستوں کی بات نہیں ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھاکہ ممکن ہے ہم اسٹیبلشمنٹ سے ہاتھ ملانے کی خواہش کے بغیر آگے بڑھنے کا سوچ رہے ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ ہم نہ اپنی بارگیننگ پوزیشن بڑھانا چاہتے ہیں اور نہ کسی اور کی بارگیننگ پوزیشن بڑھانا چاہتے ہیں۔
گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی اور پی ٹی آئی رکن اسمبلی جنید اکبر کا کہنا تھاکہ ہماری خواہش ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ چلیں لیکن مولانا فضل الرحمان کو پی ٹی آئی سے کچھ تحفظات ہیں اور ہماری جماعت کو بھی ان سے کچھ تحفظات ہیں۔
جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنا چاہتے ہیں، عمران خان سے ملاقات میں دونوں جماعتوں کا مو¿قف ان تک پہنچائیں گے۔
گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھاکہ میں یہ کبھی نہیں کہوں گا کہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے نہیں، رابطے ہوتے ہیں بالواسطہ اور بلاواسطہ بھی ہوتے ہیں۔
صدر پی ٹی آئی کے پی جنید اکبر کا کہنا تھاکہ اداروں سے رابطوں پر ہمیں کوئی شرم بھی نہیں کیونکہ ہمارے اپنے ادارے ہیں، بات یہ ہے کہ عوام اور اداروں کے مابین فاصلے نہیں بڑھنے چاہئیں، ہم کسی کے ساتھ نہیں ٹکرائے ہمارے ساتھ لوگ ٹکرائے ہیں۔
کیا بغیر وضو لیپ ٹاپ یا موبائل سکرین پر قرآن مجید کی تلاوت کی جاسکتی ہے؟
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کا کہنا تھاکہ کرتے ہوئے جنید اکبر
پڑھیں:
سیاسی منظرنامے میں ہلچل! سلمان اکرم راجہ کی شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات، پی ٹی آئی قیادت کے درمیان سیاسی رابطے تیز
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں زیر علاج پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔سلمان اکرم راجا نے شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ سلمان اکرم راجہ نےشاہ محمود سےموجودہ سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کےمطابق سلمان اکرم راجا کی پی کے ایل آئی میں شاہ محمودقریشی سے ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی موجود تھے۔شاہ محمود قریشی سے حالیہ دنوں میں فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے سابق اور ناراض رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجا نے شاہ محمود قریشی سے اس حوالے سے بھی بات کی۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں نے عمران خان کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ کے رہنماؤں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق قیادت ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی کوشش کرے گی، سابق رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سے معاملات کو حل اور درست کرنے کیلئے کردار ادا کرنےپرگفتگو کی۔ذرائع نے بتایاکہ سابق رہنماؤں نے اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سے بھی ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔