پی آئی اے نے سکردو کیلئے نیشنل اور انٹرنیشنل پروازیں بحال کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
قومی ائیرلائن کی جانب سے جاری انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک پروازوں کے شیڈول کے مطابق 31 مارچ سے سکردو اور دبئی کے مابین ہر پیر اور جمعہ کو پروازیں ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے) نے دبئی، کراچی، لاہور سے براہ راست سکردو کیلئے پروازیں بحال کر دیں۔ قومی ائیرلائن کی جانب سے جاری انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک پروازوں کے شیڈول کے مطابق 31 مارچ سے سکردو اور دبئی کے مابین ہر پیر اور جمعہ کو پروازیں ہوں گی جبکہ سکردو اور لاہور کے مابین ہر پیر اور بدھ کو پروازیں ہونگی جبکہ 2 اپریل سے سکردو اور کراچی کے مابین ہر پیر اور ہفتے کے روز پروازیں چلائی جائیں گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مابین ہر پیر اور سکردو اور
پڑھیں:
سعودی کم خرچ ایئر لائن نے لاہور کے لیے پروازیں شروع کر دیں
سعودی عرب کی کم خرچ ایئر لائن فلائی ایڈیل نے لاہور کے لیے پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔نئی دو مرتبہ ہفتہ وار پروازوں کے آغاز کے ساتھ، فلائی ایڈیل کی سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مجموعی پروازیں ہفتے میں 18 مقررہ خدمات تک پہنچ گئی ہیں۔ ان پروازوں میں کراچی، اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ بھی شامل ہیں جو اس سال متعارف کرائی گئی تھیں۔