26 نومبر احتجاج، بشریٰ بی بی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق 3 کیسز میں بشریٰ بی بی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔انسداد دہشتگری عدالت نمبر 1 کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے بشری بی بی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت کی۔ بشریٰ بی بی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بشری بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار ہیں عدالت حاضر نہیں ہو سکتیں۔ بشری بی بی شامل تفتیش ہونا چاہتی ہیں۔ تفتیشی افسر کو ہدایت جاری کی جائے کہ وہ بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں شامل تفتیش کریں۔عدالت نے بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے 24 مارچ تک متعلقہ کیسز میں گرفتاری سے روک دیا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عبوری ضمانت میں توسیع
پڑھیں:
افغان عبوری وزیر خارجہ ملا امیر متقی کا دورہ پاکستان مؤخر
—فائل فوٹوافغان عبوری وزیر خارجہ ملا امیر متقی کا دورہ پاکستان مؤخر کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق افغان عبوری وزیر خارجہ نے آج پاکستان کے سہ روزہ دورہ پر اسلام آباد آنا تھا۔
پاکستانی و افغان سفارتی حکام نے دورہ مؤخر ہونے کی تصدیق کر دی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق افغان وزیر خارجہ کا دورہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر ملتوی کیا گیا۔
ملا امیر متقی نے یہ دورہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر کرنا تھا۔
سفارتی ذرائع نے کہا کہ افغان عبوری وزیر خارجہ کے دورے کے لیے نئی تاریخ کا اعلان باہمی مشاورت سے ہو گا۔