چین کی سفارتکاری تاریخ کی درست سمت کی طرف رہےگی،چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
بیجنگ: چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے دوران منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ صدر شی جن پھنگ کی رہنمائی میں چین نے سفارتی شعبے میں اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔سربراہی سفارتی کاری چین کے سفارتی شعبے میں اعلیٰ ترین درجہ پر قائم رہتی ہیں۔ سال 2025 میں سربراہی سفارتکاری ایک نئے عروج تک پہنچے گی۔ گزشتہ ماہ میں صدر مملکت شی جن پھنگ نے ایشیائی سرمائی گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ رواں سال ہم چینی عوام کی جاپان مخالف مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی کامیابی کی 80ویں سالگرہ بھی شاندار طریقے سے منائیں گے اور شنگھائی تعاون تنظیم کی سلسلہ وار اہم سرگرمیاں منعقد کریں گے۔جمعہ کے روز وانگ ای نے مزید کہا کہ رواں سال میں بین الاقوامی صورتحال کو جیلنچز کا سامنا کرنا ہے۔ چین کی سفارتکاری ہمیشہ کی طرح تاریخ کی درست سمت کی طرف رہتی ہے اور بنی نوع انسان کی ترقی کے لیے خدمات سرانجام دیتی ہے۔ ہم اپنے یقین کی بدولت دنیا میں یقینی قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔چین اپنے ملک کے مفادات کی حفاظت کرے گا ، دنیا کے امن و استحکام کو برقرار رکھے گا، بین الاقوامی انصاف کو برقرار رکھنے اور عالمی مشترکہ ترقی کے لیے تعمیراتی کردار ادا کرے گا۔ چین کھلے پن کو وسعت دیتے ہوئےمختلف ممالک کے ساتھ چینی طرز کی جدیدیت کے مواقع شیئر کرے گااور کثیرالجہتی آزاد تجارتی نظام کا تحفظ کرے گا۔ چین بین الاقوامی تعاون کا کھلا، جامع اور غیرامتیازی ماحول پیدا کرے گا اور مشترکہ مفادات اور کھلے پن کی حامل اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دے گا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کرے گا
پڑھیں:
دفتر خارجہ میں غیر ملکی سفارتی مشنز کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر بریفنگ
پاکستان نے بھارتی اقدامات کے جواب میں فیصلوں پر عالمی برادری کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا۔
دفتر خارجہ میں غیر ملکی سفارتی مشنز کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر بریفنگ دی گئی، 30 سے زائد غیر ملکی مشنز کے سربراہان، نمائندے بریفنگ میں شریک تھے۔
سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی جانب سے سفارتی مشنز کو بریفنگ دی گئی، آمنہ بلوچ نے پہلگام حملے کے بعد پیدا صورتحال پر بریفنگ دی، سیکریٹری خارجہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے نتائج سے آگاہ کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکریٹری خارجہ نے پاکستان کے خلاف بھارت کی گمراہ کن مہم کو مسترد کردیا اور کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے خطے میں امن و استحکام کی راہ میں رکاوٹ ڈالیں گے۔
سیکریٹری خارجہ نے بھارت کی جانب سے کشیدگی بڑھانے کی کوششوں سے خبردار کرتے ہوئے کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا مؤثرجواب دینے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔