گرینڈ الائونس میں شرکت:جے یو آئی نے تحریک انصاف کو اپنی شرائط سے آگاہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
گرینڈ الائونس میں شرکت:جے یو آئی نے تحریک انصاف کو اپنی شرائط سے آگاہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی) نے گرینڈ اپوزیشن الائنس کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے تحریک انصاف کو اپنی شرائط سے آگاہ کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شمولیت سے متعلق شرائط سے جے یو آئی نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو آگاہ کیا ہے جس کے بعد اسد قیصر نے پارٹی کے بعض مرکزی رہنماں کو شرائط سے متعلق بتا دیا۔
جے یو آئی کی کئی شرائط وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بارے میں ہیں۔دریں اثنا سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جے یو آئی نے تحریک انصاف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے تاہم اس حوالے سے فیصلہ بانی چیئرمین عمران خان کریں گے۔ دوسری جانب ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری کا کہنا ہے کہ الائنس میں شرکت سے متعلق جے یو آئی نے باضابطہ فیصلہ نہیں کیا تاہم جو بھی فیصلہ ہوگا سب کو پتا چل جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تحریک انصاف کو جے یو آئی نے میں شرکت سے آگاہ
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد تاخیر کا شکار، انوارالحق استعفیٰ نہ دینے پر بضد
وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد تاخیر کا شکار ہوگئی، انوار الحق استعفیٰ نہ دینے پر ابھی تک ڈٹے ہوئے ہیں۔پی پی قیادت نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملے پر سر جوڑ لیے، پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا، اجلاس کی صدارت چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے، آزاد کشمیر میں نئے قائد ایوان کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے۔لطیف اکبر، فیصل ممتاز راٹھور، چودھری یاسین اور سردار یعقوب کے ناموں پر غور کیا گیا، پارٹی کی جانب سے باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے، پیپلزپارٹی کے صدر آزاد کشمیر کے ساتھ معاملات طے پاگئے۔واضح رہے کہ بیرسٹر سلطان محمود کو نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا، بیرسٹر گروپ نے باضابطہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔