رانا ثنااللہ کی امریکی پولیٹیکل قونصلر سے ملاقات، انتہائی مطلوب دہشتگرد کی گرفتاری بڑی کامیابی قرار
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثنا اللہ خان نے امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکنرائیڈر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون، علاقائی سلامتی اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے امریکا کو مطلوب دہشتگرد کیسے پکڑا؟
ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ امریکا تاریخی طور پر پاکستان کا اسٹریٹجک پارٹنر رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
پاکستانی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے لیے انتہائی مطلوب دہشت گرد کی حالیہ گرفتاری کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا گیا جو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سیکیورٹی فورسز اور عوام کی بے شمار قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
مزید پڑھیے: پاکستان میں دراندازی کا سلسلہ جاری، دہشتگردی میں ملوث ایک اور ہلاک افغان دہشتگرد کی شناخت
خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان نے ہمیشہ امریکا کے ساتھ تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
مزید برآں اس امر کی نشاندہی کی گئی کہ پاکستان کی معیشت اور خارجہ تعلقات مستحکم ہو رہے ہیں اور ملک، امریکا کے ساتھ عوامی روابط پر مبنی خوشگوار تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے باہمی مفادات کو فروغ دیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا کو مطلوب دہشتگرد پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکنرائیڈر رانا ثنا اللہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: رانا ثنا اللہ
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان انتہائی اہم ملاقات طے
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان انتہائی اہم ملاقات طے پاگئی، پاک- سعودی تعلقات کے تناظر میں ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس میں خطے کی سلامتی کی صورت حال اور اسرائیلی جارحیت پر مشاورت ہوگی-
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ کل سہ پہر "سرکاری دورے" پر ریاض پہنچیں گے۔
وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، سینئیر وزرا اور اعلی حکام سعودی عرب جائینگے، سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان سے ملاقات میں وِزیراعطم کی معاونت کرینگے-
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی متعلقہ اہم شخصیات ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کی معاونت کرینگی۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب سے ہی دورہ برطانیہ پر روانہ ہونگے اور برطانیہ کا دورہ مکمل کرنے کے وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے نیویارک چلے جائیں گے۔