UrduPoint:
2025-07-25@09:42:11 GMT

سعودی عرب میں جاتی سردی لوٹ آئی

اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT

سعودی عرب میں جاتی سردی لوٹ آئی

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مارچ2025ء) سعودی عرب میں جاتی سردی لوٹ آئی، سعودی دارالحکومت ریاض سمیت مملکت کے کئی علاقوں میں بارش سے موسم دوبارہ سرد ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سعودی عرب کے کئی علاقوں میں بارش نے موسم سرما کی رخصت کا راستہ روک لیا۔ سعودی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور دیگر کئی علاقوں میں ہونے والی بارش نے پھر سے موسم کو سرد کر دیا ہے۔

گزشتہ روز سعودی محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ جدہ سمیت بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع بیشتر شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش کا قوی امکان ہے۔ جیزان، جزائر فرسان، الدرب اور بیش کے علاوہ ساحلی پٹی کے لیے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان شہروں میں گرد آلود تیزہوا کے باعث حد نگاہ انتہائی محدود ہے جبکہ سمندر میں اونچی موجیں اٹھ رہی ہیں، گزشتہ روز کی رپورٹ میں حائل ریجن کے بیشتر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ جمعہ کے روز سعودی محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف علاقے پیر تک شدید بارشوں، تیز ہواؤں کی زد میں رہیں گے۔ سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق مکہ ریجن میں طائف، میسان، اضم، العرضیات، رنیہ، تربہ، المویہ ، الخرمہ، اللیث، القنفذہ، مکہ مکرمہ شہر، الجموم اور بحرۃ میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارشوں اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

جبکہ دارالحکومت ریاض، الدرعیہ، ضرما، المزاحمیہ، عفیف، الدوادمی، القویعیہ، شقراء، الغاط، الزلفی، المجمعہ، ثادق، رماح، الرین، حریملاء، الخرج، الدلم، الحریق، حوطہ بنی تمیم، مرات اور الافلاج میں بھی تیز ہواوں کے ساتھ درمیانی سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔ مملکت کے شمالی ریجن کے علاقوں الجوف، حائل، القصیم، الشرقیہ، الباحہ کے علاوہ تبوک، مدینہ منورہ، عسیر اور جازان میں بھی ہلکی سے درمیانے درجے کی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے امکان ہے کا امکان

پڑھیں:

اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

 اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، نکاسی آب کے لیے مشینری اورعملہ متحرک کردیا گیا ،نالہ لئی کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے ۔ بارش کے باعث راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے خطرے کے پیش نظر واسا اوردیگرمتعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔ ترجمان واسا کے مطابق نکاسی آب کے لیے مشینری اورعملہ متحرک کردیا گیا ہے جبکہ نالہ لئی میں پانی کی سطح کو مسلسل مانیٹرکیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔بارش کے پیش نظرنکاسی آب کا عمل تیزکردیا گیا ہے اورتمام ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
  • کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان
  •  ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ آج رات بھی جاری رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
  • پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی
  • خیبر پختونخوا: 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق، 3 زخمی
  • پشاور اور دیر میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی
  • سعودی شہزادہ عبدالرحمان بن عبداللہ کی والدہ انتقال کر گئیں
  • موسلا دھار بارش کا خطرہ: بالائی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیشگوئی
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری