ہر عورت کی آواز سنی جائے، قدر کی جائے اور احترام دیا جائے: بلاول
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر عورت کی آواز سنی جائے، قدر کی جائے اور احترام دیا جائے۔
یومِ خواتین پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صنفی مساوات انصاف اور جمہوریت کا بنیادی اصول ہے، مادرِ ملت فاطمہ جناح کی جدوجہد امید کی روشن علامت ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی قربانیوں اور جرأت کو سلام، بینظیر بھٹو شہید نے خواتین کے لیے قیادت کے دروازے کھولے۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی خواتین کے مساوی حقوق کے بغیر ممکن نہیں، ایسا ماحول تشکیل دینا ہو گا جہاں خواتین خود کو محفوظ محسوس کریں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
پیپلزپارٹی کی سی اِی سی نے آرٹیکل 243 میں ترمیم کی تجاویز منظور کرلیں
پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل تک موخر کردیا گیا، اجلاس میں آرٹیکل 243 میں ترمیم کی تجاویز سی اِی سی نے منظور کرلیں۔
کراچی میں سی ای سی اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 27ویں ترمیم کی تجویز کے ایک کے سوا تمام نکات مسترد کردیے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگ کا ایک وفد پیپلزپارٹی کے پاس آیا اور 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی بات کی، ہم اس تجویز کی حمایت کرنے کے لیے تیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 243 میں حکومت نے تبدیلیاں لانے کا سوچا ہے، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نےصرف اسی ترمیم کی حمایت کی ہے، باقی پوائنٹس پوری طرح مسترد ہوئے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کی تجویز پیپلز پارٹی نے مسترد کر دی ہے۔ آئینی عدالت پر رائے یہ ہے کہ چاروں صوبوں کی برابر نمائندگی ہو۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سی اِی سی کا اجلاس نماز جمعہ کے بعد دوبارہ ہوگا جس میں آئینی عدالت پر حتمی فیصلہ کریں گے۔