ناقص کارکردگی پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اظہار برہمی، محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی محکمہ زکوٰۃ کی ناقص کارکردگی پر برہم ہوگئے، محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا محکمہ زکوٰۃ کی ناقص کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ زکوٰۃ کی مد میں سالانہ بلوچستان میں 30 کروڑ روپے غریبوں میں تقسیم کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 30 کروڑ روپے تقسیم کرنے پر محکمہ 1 ارب 60 کروڑ روپے خرچ کرتا ہے، اس رقم کی تقسیم کے لیے محکمہ زکوٰۃ کے پاس 80 گاڑیاں ہیں۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ گذشتہ 2 سالوں سے غریبوں میں زکوٰۃ کی رقم تقسیم نہیں کی گئی، ناقص کارکردگی پر میں محکمہ ختم کر رہا ہوں، 30 کروڑ روپے میں ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے غریبوں میں تقسیم کرائیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ناقص کارکردگی پر محکمہ زکو ۃ کروڑ روپے زکو ۃ کی
پڑھیں:
وزیراعظم سے وزیر داخلہ اور میاں خان بگٹی کی ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251031-08-9
شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں متعلقہ وزارت کے امور کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے ڈیرہ بگٹی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی میاں خان بگٹی نے بھی ملاقات کی، رکن قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو حلقے کے سیاسی امور سے آگاہ کیا، ملاقات میں دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔