مشہور زمانہ کیس میں عدالت نے دعا زہرہ اور ظہیر کا نکاح درست قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
کراچی:مشہور زمانہ کیس میں عدالت نے دعا زہرہ اور ظہیر کا نکاح درست قرار دے دیا گیا۔
شہر قائد کے مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں کیس زیر سماعت تھا، جس نے دعا زہرہ کی تنسیخ نکاح کی درخواست کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے دعا زہرہ اور ظہیر کا نکاح درست قرار دیتے ہوئے نکاح نامہ جعلی قرار دینے کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا گیا کہ تنسیخ نکاح کے لئے متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔
واضح سے قبل ازیں عدالتی حکم پر دعا زہرہ کی کسٹڈی والدین کے حوالے کردی گئی تھی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عدالت نے
پڑھیں:
بشریٰ بی بی نے عدالت سے سزا معطلی کیس کی جلد سماعت کی درخواست کر دی
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروادی۔ درخواست میں کہا گیا کہ جوڈیشل پالیسی کے مطابق ضمانت اور سزا معطلی کی درخواستوں کو ترجیحی بنیاد پر سنا جاتا ہے، درخواست گزار کے کیس کو بلا جواز پسِ پشت ڈالا جارہا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کیس مقرر نہ کرنا ویمن پروٹیکشن ایکٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے منافی ہے۔ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے جبکہ درخواست میں نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔