چمپیئنز ٹرافی کے فائنل پر 5 ہزار کروڑ روپے کا جوا، فیورٹ کون بھارت یا نیوزی لینڈ؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
نیو دہلی:
بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ دبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول چمپیئنزٹرافی کے فائنل پر 5 ہزار کروڑ بھارتی روپے کا جوا کھیلا گیا ہے۔
رپورٹس میں جوا کھیلنے والے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل بکیز نے بھارت کو فیورٹ قرار دیا ہے اور انڈر ورلڈ سے منسلک کئی بکیز کا کہنا تھا کہ ہر بڑے میچ کے دوران دنیا بھر سے بڑے بڑے بکیز دبئی آجاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دبئی میں کرکٹ میچوں پر شرط میں مشہور انڈر ورلڈ گروپ ڈی کمپنی ملوث ہوتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چمپیئنزٹرافی کے دوران دہلی پولیس نے 5 بڑے بکیز کو گرفتار کرلیا ہے، جنہوں نے سیمی فائنل پر شرط لگائی ہوئی تھی اور ان سے کی گئی پوچھ گچھ ہی تفتیش دبئی تک وسیع کرنے کا موجب بنی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک کارروائی میں گرفتار دو بکیز کی شناخت پروین کوچر اور سنجے کمار کے نام سے ہوئی ہے جو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل پر جوا کھیل رہے تھے۔
گرفتار پروین کوچر جوے کے لیے ایک مکان ماہانہ 35 ہزار روپے پر کرایے میں لیا ہوا تھا اور ہر میچ پر 40 ہزار روپے کا منافع کماتا تھا تاہم تفتیش کے دوران انہوں نے کہا کہ پورا نیٹ ورک دبئی سے کنٹرول ہوتا ہے۔
پولیس نے گرفتار بکیز سے الیکٹرونک ڈیوائسز، لیپ ٹاپ اور دیگر اشیا سمیت لاکھوں روپے نقد کی صورت میں برآمد کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان چمپیئنز ٹرافی کا فائنل اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا، بھارت پورے ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کو صرف ایک میچ میں بھارت سے شکست ہوئی تھی۔
بھارت نے تمام میچز دبئی میں کھیلے اور سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے اور نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو لاہور میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ سیمی فائنل فائنل پر
پڑھیں:
صوبائی کابینہ نے اندرون شہر 6 انڈرگراؤنڈ پارکنگ پلازوں کی منظوری دے دی
قیصر کھوکھر :صوبائی کابینہ نے اندرون شہر چھ انڈرگراؤنڈ پارکنگ پلازوں کی منظوری دے دی ہے جن پر مجموعی طور پر 31 ارب 50 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق موچی گیٹ انڈرگراؤنڈ پارکنگ پلازہ 5 ارب 20 کروڑ روپے میں تعمیر ہوگا,شیرانوالہ گیٹ پارکنگ پلازہ 8 ارب روپے کی لاگت سے بنایا جائے گا,ٹیکسالی گیٹ پارکنگ پلازہ 5 ارب 20 کروڑ روپے میں تعمیر ہوگا,دہلی گیٹ انڈرگراؤنڈ پارکنگ پلازہ 6 ارب روپے میں مکمل ہوگا.
جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
بھاٹی گیٹ انڈرگراؤنڈ پارکنگ پلازہ 2 ارب روپے کی لاگت سے بنایا جائے گا,شاہ عالم گیٹ انڈرگراؤنڈ پارکنگ پلازہ 5 ارب 20 کروڑ روپے میں تعمیر کیا جائے گا.
پلازےکومحکمہ سی اینڈ ڈبلیوبنائےگا,ان منصوبوں کا مقصد اندرون شہر میں ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل کو کم کرنا ہے۔