نوشہرہ:

نوشہرہ میں حاملہ بیوی پر تیل چھڑک کر مارنے کی کوشش کے دوران خاتون کے جسم کا بیشتر حصہ جل گیا۔

نظام پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیوی پر پیٹرول چھڑک کر مارنے کی کوشش کی تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

خاتون کو زخمی حالت میں برن سینٹر پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ڈیفنس میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والا بااثر شخص سلمان فاروقی گرفتار

ڈیفنس خیابان اتحاد میں موٹر سائیکل سوار نوجوان پر تشدد کرنے والا ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا۔

گزشتہ روز کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے بعد کار سوار بااثر شخص آپے سے باہر ہوگیا اور نوجوان کو اس کی بہنوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا۔واقعے کی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد پولیس بھی ایکشن میں آگئی اور واقعے کا مقدمہ درج کرکے بااثر شخص کے سیکیورٹی گارڈ، ڈرائیور اور گھریلو ملازم کو حراست میں لے لیا اور ایک گاڑی بھی تحویل میں لے لی تھی۔

تاہم اب ڈی آئی جی اسد رضا نے اس واقعے میں ملوث مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ بااثر شخص کو ٹیکنیکل بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔ڈی آئی جی اسد رضا نے ملزم کی گرفتار کے حوالے سے مزید بتایا کہ ملزم کے دفتر اور گھر پر بھی چھاپے مارے گئے تھے، تاہم اب ملزم کو گرفتاری کے بعد لاک اپ کردیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ فوٹیجز کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا، فوٹیجز کی مدد سے مرکزی ملزم کی شناخت عمل میں لائی گئی، ملزم کی شناخت کے بعد پولیس کی مختلف ٹیمیں بنائی گئی پھر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ نے مزید کہا کہ پہلے متاثرہ شہری کو ٹریس کیا گیا اس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، تشدد، دھمکیوں اور ہتک آمیز رویہ کی دفعات کے تحت ملزم کیخلاف کارروائی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیفنس میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والا بااثر شخص سلمان فاروقی گرفتار
  • نوشہرہ میں دلخراش واقعہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون کو زندہ جلا دیا گیا
  • کوٹ ادو: بیوی کے قتل کے الزام میں شوہر گرفتار
  • شمالی وزیرستان میں خاتون نے فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کردیا
  • چلاس، ایل ایچ وی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: لانڈھی میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
  • شمالی وزیرستان: بیوی نے فائرنگ کر کے دوسری شادی کرنے پر شوہر کو قتل کردیا
  •  دوسری شادی کرنے پر بیوی نے فائرنگ کر کے شوہر کو قتل کردیا
  • خیبر پختونخوا: اسکول ٹیچر کے مبینہ تشدد سے طالبعلم دم توڑ گیا، ملزم گرفتار
  • میہڑ: ٹیچر صدف حاصلو کا قتل، پولیس اہلکار سمیت 2 ملزمان گرفتار