واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مارچ 2025ء ) امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں ملزم نے سکیورٹی اہلکاروں پر آتش گیر مادے سے حملہ کردیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا جب اطلاع ملی کہ ایک شخص جو واشنگٹن ڈی سی میں آتشیں اسلحے کے ساتھ موجود ہے، پولیس کو اطلاع ملی کہ شاید کوئی شخص خودکشی کے ارادے سے موجود ہے، جس پر سیکرٹ سروس نے مشکوک مسلح شخص پر فائرنگ کی تو وہ گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، جس کے بعد مشکوک زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ فائرنگ کے وقت صدرڈونلڈٹرمپ وائٹ ہاؤس میں نہیں تھے۔

سیکرٹ سروس نے بتایا کہ سیکورٹی اہلکار مسلح شخص کے قریب پہنچے تو اس نے آتشیں گیر مادہ بھی پھینکا، حملہ آور پیدل تھا، وائٹ ہاؤس سے 5 منٹ کی دوری پر اس کو نشانہ بنایا گیا، مشکوک شخص کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انڈیانا سے سفر کر رہا تھا، اہلکار اس شخص کی کار کے پاس پہنچے اور اسے قریب ہی ایک آتشیں اسلحہ کے ساتھ پایا تو اس دوران مسلح تصادم شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹ سروس کے ترجمان انتھونی گگلیلمی کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی ایجنٹ زخمی نہیں ہوا، جب کہ معاملے کی مزید تحقیقات واشنگٹن ڈی سی پولیس ڈیپارٹمنٹ کرے گا، میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے واقعے کی چھان بین شروع کردی ہے، فورس انویسٹی گیشن ٹیم کر رہی ہے، جو ضلع کولمبیا میں قانون نافذ کرنے والے افسروں کے ملوث ہونے والے فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کرتی ہے۔                                                       .

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

چارسدہ میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل پڑانگ میں چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحصیل پڑانگ میں  پولیس پارٹی پر چھاپے کے دوران نامعلوم افراد نے  فائرنگ کی جس میں پولیس کانسٹیبل اور ایس ایچ او کے گن مین شہید جبکہ سب انسپکٹر زخمی ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  چارسدہ کے مطابق شہید اہلکار کی لاش اور زخمی پولیس اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اطلاع پر اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپے مارنے گئی تھی۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل فصیح الدین کی میت کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس لائنز چارسدہ منتقل کر دیا گیا جہاں رات کو 12 بجے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خاکی آبائی گاؤں درگئی روانہ کیا جائے گا۔ 

متعلقہ مضامین

  • کندھ کوٹ: مسلح افراد نے دن دیہاڑے نوجوان کو قتل کردیا
  • لیویز اور پولیس نے حملے پر جوابی کارروائی کی، ڈی سی شیرانی
  • لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ 50 ہلاکتیں؛ 24 زخمی
  • یمن کا اسرائیل پر میزائل حملہ، نیتن یاہو کا طیارہ ہنگامی لینڈنگ پر مجبور
  • عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں محمود الرشید کی ضمانت خارج کردی
  • جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی درخواست ضمانت مسترد
  • قطر ہمارا اتحادی ملک ہے، اسرائیل دوبارہ اس پر حملہ نہیں کریگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
  • ساکران روڈ پر گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
  • چارسدہ میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی