’’ ڈر ‘‘ میں ولین کا رول شاہ رخ سے پہلے کس اداکار کو آفر کیا گیا تھا؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
MUMBI:
بالی وڈ سپراسٹار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان کی سپرہٹ فلم ’’ ڈر ‘‘ میں ولین کا کردار ادا کرنے کی پہلے انہیں پیش کش کی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم نگری میں اپنے 30 برس مکمل ہونے پر عامر خان نے ایک تقریب میں یہ انکشاف کیا کہ ’’ ڈر ‘‘ فلم میں جنونی ولین کا رول یش چوپڑا نے شاہ رخ خان سے پہلے انہیں آفر کیا تھا۔
عامر خان نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ’’ ڈر‘‘ میں راہل مہرہ کا رول کرنے جارہا تھا مگر پھرکئی وجوہات کی بنا پر میں نےیش چوپڑا سے یہ کردار ادا کرنے سے معذرت کرلی تھی۔
سپراسٹار نے کہا کہ یہ فلم بہت شاندار انداز میں بنائی گئی تھی اور فلم کے ولین راہل مہرہ کا کردار درحقیقت شاہ رخ خان ہی پر سُوٹ کرسکتا تھا۔ شاہ رخ نے اس رول میں زبردست اداکاری کی، میرا خیال ہے کہ میں اس کردار سے اس طرح انصاف نہیں کرپاتا جو شاہ رخ خان نے کیا، انہوں نے اس کردار کو امر کردیا۔
واضح رہے کہ 24 دسمبر کو 1993 کو ریلیز ہونےو الی فلم ’’ڈر‘‘ جس میں ہیرول کا رول سنی دیول نے کیا تھا، سپرہٹ ثابت ہوئی تھی اور اس فلم نے شاہ رخ خان کے کیریئر کو کامیابی کی شاہ راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
اس فلم میں جوہی چاؤلہ کے کردار ’ کرن‘ کا نام ادا کرنے کا شاہ رخ خان کا انداز ’ کک، کک، کک کرن‘ بہت مقبول ہوا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شاہ رخ خان کا رول
پڑھیں:
سلمان کے بعد ٹائیگر شروف کو بھی جان سے مارنے کی دھکمی مل گئی
ممبئی پولیس نے ٹائیگر شروف کو دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے بعد اداکار ٹائیگر شروف کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ممبئی پولیس نے دھمکی دینے والے شخص کو تلاش کر کے گرفتار کر لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پولیس کو منگل کے روز ایک فون کال موصول ہوئی جس میں ایک شخص نے جھوٹی معلومات پھیلاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ٹائیگر شروف کی جان لینے کا دو لاکھ روپے کا معاہدہ ہو چکا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Tellychakkar Official ® (@tellychakkar)
تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ یہ کال پنجاب کے رہائشی منیش کمار سجیندر سنگھ کی طرف سے کی گئی تھی، جو غلط اطلاعات کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانا چاہتا تھا۔ پولیس نے فوری طور پر ایف آئی آر درج کر کے کارروائی کا آغاز کیا اور جلد ہی ملزم کو حراست میں لے لیا۔
منیش کمار سے تفتیش کی جارہی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار محفوظ ہیں منیش نے صرف خوف پھیلانے کیلئے اداکار کو جان سے مارنے کے معاہدے کی جھوٹی خبر پھیلائی تھی۔